مہارشٹرا آبادی کے لحاظ سے ملک میں دوسرے نمبر پر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

مہارشٹرا آبادی کے لحاظ سے ملک میں دوسرے نمبر پر

مہاراشٹرا آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے اور 2011ء کی مردم شماری کے نتائج کے مطابق ریاست میں 15فیصد سے زائد آبادی بڑھی ہے۔ اس کی تفصیل ریاست کے چیف سکریٹری جینت کمار بانٹھیا نے جاری کی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریاست کی آبادی 11کروڑ 23لاکھ 74ہزار 333 سے تجاوز کرگئی ہے۔ ریاست کی آبادی میں 15.99 فیصد یعنی ایک کروڑ 54لاکھ 15ہزار 705 اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں سب سے زیادہ آبادی تھانے ضلع میں اور سب سے کم سندھو درگ میں بتائی گئی ہے۔ ریاست کی آبادی 5کروڑ 82لاکھ 43ہزار 56 ہے۔ ریاست میں خواندگی 82.34 فیصد اور ملک میں یہ فیصد صرف 72فیصد ہے یعنی مہاراشٹرا تعلیم میں ملک سے آگے ہے۔ ایک ہزار لڑکوں کے مقابلے میں 929 لڑکیاں ہیں۔ تعلیم میں مردوں کے مقابلے میں خواتین آگے ہیں۔ مردوں کی خواندگی میں 2.22 فیصد اضافہ ہوا تو عورتیں 8فیصد آگے ہیں۔ ریاست میں درج فہرست ذاتوں کی آبادی ایک کروڑ 32لاکھ 75ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ مہاراشٹرا میں شہری علاقوں میں بھی آبادی میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اس کا فیصد کافی بڑھ گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق درج فہرست اور شیڈولڈ ٹرائیبس کی آبادی بھی بڑھی ہے۔ دیہی علاقوں سے لوگوں کا شہروں میں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ممبئی شہر کے مقابلے میں مضافاتی علاقوں میں نئی نئی بستیوں کے بسنے کے سبب آبادی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ پڑوسی ضلع تھانے آبادی کے لحاظ سے ریاست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ جبکہ پونے کی آبادی گذشتہ 10سال میں تیزی سے بڑھی ہے۔ اس کا سبب نئے نئے تعلیمی اداروں اور آئی ٹی کی کمپنیوں کی شروعات ہے۔

maharashtra second populous in the country

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں