ترنمول کی تباہی کے لیے اس کے کیڈرز ہی کافی ہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

ترنمول کی تباہی کے لیے اس کے کیڈرز ہی کافی ہیں

ہوڑہ پارلیمانی حلقہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے ضمن میں بی جے پی کی سیاسی پینترہ بازی سے ماحول میں جو سیاسی گرماہٹ آئی ہے اس نے موسم گرما کی شدت تپش کو مات دے دی ہے۔ وجہہ یہ ہے کہ ماضی قریب میں بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملانے والی ترنمول کانگریس کے ساتھ 2014ء کے لوک سبھا انتخاب میں ایک بار پھر سے مفاہمت کیلئے تعلق پیدا کرنے کیلئے بی جے پی نے ہوڑہ کے ضمنی انتخاب میں جو اچھل کود مچائی ہے وہ دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی موضوع بحث بن گیا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ بی جے پی کے ریاستی سکریٹری راہل سنہا نے اپنے امیدوار کی نامزدگی واپس لینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران عوام کو یہ صلاح دینے کی کوشش کی کہ وہ کانگریس اور سی پی ایم کو ووٹ نہ دیں۔ راہل سنہا کے اس بیان کے بین السطور سیاسی تجزیہ نگاروں اور میڈیا نے یہ نتیجہ نکالا کہ ان کا یہ بیان نہ صرف ترنمول کانگریس کی حمایت میں ہے بلکہ آئندہ لوک سبھا انتخاب کیلئے ترنمول کانگریس کیلئے کسی ممکنہ مفاہمت کا راستہ ہموار کرنا ہے۔ اسی موضوع پر میڈیا میں ایک بحث کے دوران فرفر شریف کے پیرزادہ طہ صدیقی سے جب استفسار کیا گیا کہ بی جے پی اس کے بیان کے خلاف ترنمول کانگریس کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا کہ اسے بی جے پی کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے تو موصوف نے کہاکہ عقلمند کیلئے اشارے کافی ہوتے ہیں۔ ریاست کے عوام جس میں مسلم اقلیت بھی شامل ہے کافی عقلمند ہیں۔ عوام اگر مارکسیوں کو 34سال بعد اقتدار سے بے دخل کرسکتے ہیں تو ترنمول کانگریس کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہی عوام اسے اکھاڑ پھینکنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔ طہ صدیقی نے لیکن ممتا بنرجی کی شریف النفسی کی دہائی دیتے ہوئے کہاکہ عوام ان کی شخصیت پر اس قدر فدا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ترنمول کانگریس بھی 34 سالوں تک حکومت پر قابض رہے، لیکن اس کے لیڈران اور ایم ایل اے انہیں چاہتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ 5سالوں میں ریاست کو جتنا لوٹا جاسکتا ہے لوٹ لیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں