بارہویں جماعت عام امتحانات کے نتائج - صوبہ کرشنگری طلباء کا کارنامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-14

بارہویں جماعت عام امتحانات کے نتائج - صوبہ کرشنگری طلباء کا کارنامہ

پلس ٹو میں کرشنگری طلباء کا کارنامہ:صوبہ میں دوسرا اور تیسرا مقام نامکّل کے دو طلباء جئے سوریا اور ابھنیش نے پہلا مقام حاصل کیا
کرشنگری
بارویں جماعت عام امتحانات کے نتائج آج شائع کئے گئے ۔ 1189نشانات کے ساتھ نامکّل کے دو طلباء جئے سوریا اور ابھنیش نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ جئے سور یا ضلع نامکّل ودیا وکاس اسکول کے طالب علم ،ابھنیش گرین پارک میٹرک اسکول کے طالب علم ہیں ۔1188 نشانات لیکر نامکّل کے پزنی راج اور ضلع کرشنگری ہسور کی طالبہ اگلیا نے دسورا مقام حاصل کیا ۔ پژنی راج ودیا وکاس میٹرک اسکول اور اگلیا ہسور شری وجئے ودیا مندر اسکول کی طالبہ ہیں ۔ میلور کی راجیشوری ، نامکّل کی کلئی وانی ، وشنووردھن ، کن منی ، منو دھنی ، کرشنگری کی روینا، چنگل پیٹ نویدیتا،پنوّری کی طالبہ پو جا ایس کمار، اور چنئی آوڈی کا طالب علم منی کھنڈھن غیرہ جملہ نو طلباء نے 1187 نشانات لیکر تیسرا مقام حاصل کیا ہے ۔امتحانات لکھے طلباء میں سے88.1 طلباء کامیابی سے ہمکنار ہو ئے ہیں ۔ ضلع کرشنگری سے83.18 فیصد طلباء کا میاب ہو ئے ہیں ۔ کرشنگری کے 134جملہ اسکولوں کے 19,618طلباء نے امتحانات لکھے، جسمیں سے 16,319طلباء کا میاب ہو ئے ہیں ۔ صو بائی اعتبار سے دوسرا مقام اور ضلعی پیمانہ پر پہلا مقام ہسور شری وجئے ودیا مندر اسکول کی طالبہ اگلیا نے حاصل کیا ۔

***
کرشنگری میں اچانک موسم سر ما کا سماں کتری دھوپ کے موقع پرکا لی گھٹائیں اور ابر آلود آسمان سے عوام نے راحت کا سانس لیا
کرشنگری
کرشنگری ضلع میں کل صبح اچانک موسم گرما کی شدت میں کمی اورکالی گھٹائیں چھاجانے سے موسم ایک دم ٹھنڈا ہو گیا۔ جس سے عوام نے راحت کا سانس لیا۔ ضلع کرشنگری میں گذشتہ دو ماہ سے موسم گر ماکی شدت اور دھوپ کی تمازت سے سارے پریشان حال تھے ۔دھوپ کی تمازت سو ڈگری فارن ہیٹ سے زیادہ تھی۔ دھوپ کی زیادتی کی وجہ سے بچے، بوڑھے اور بالخصوص بیمار مریض انتہا ئی پریشان تھے۔ رات میں مکانات کی چھتوں پر آرام کر نے کے باوجود نیند ان سے کو سوں دور تھی ۔ اس دوران کل صبح اچانک کا لی گھٹائیں چھا کر ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں،بارش نہیں ہو ئی ۔ مگر اچانک ٹھنڈک سے موسم سر ما کے شروع ہو نے کا احساس ہو نے لگا۔ ابھی چونکہ انتہائی تیز دھوپ کتری کا آغاز ہوا ہے ۔ اس لئے یہ وقتی چیز ہے، مگر لو گوں نے ا س اچانک موسم کی تبدیلی کا لطف لیا ۔ مو سمیاتی پیشنگوئی کے مطابق مگیشن طو فان کا رخ بنگال کی جانب مڑ جا نے کے بعد ہواؤں کے دباؤ میں کمی کے سبب ٹمل نادو کے مختلف علاقوں میں بارش اور موسم گرما کی شدت میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کے مطابق کرشنگری میں بھی پرسوں شام سے ہوا کے دباؤ مین کمی کے آ ثار دیکھے گئے۔ پھر کل صبح سے کالی گھٹائیں چھا کر موسم انتہا ئی ٹھنڈا ہو گیا گو یا کہ کرشنگری نہیں ، بلکہ کو ئی پہاڑی چوٹی ہے ۔ لوگ اس اچانک تبدیلی سے بہت خوش ہو ئے۔ ایسا محسوس ہوا گویا کہ موسم سر ما کا آغاز ہو گیا مگر پھر دو پہر میں دھوپ کی تیزی سے وہ سماں ختم ہو گیا ۔ دو بارہ شام چار بجے سے پھر سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ۔ کتری دھوپ کے اس موقع پر کالی گھٹائیں ، ابر آلود آسماں سے، یہ کہنا بجا ہو گا کہ لو گوں کو تھوڑی سے راحت ضرور ملی ہے ۔

krishanagri - tamilnadu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں