آندھرا پردیش سرکاری محکموں میں 35 ہزار کے قریب مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-24

آندھرا پردیش سرکاری محکموں میں 35 ہزار کے قریب مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

ریاستی چیف منسٹر مسٹر این کرن کمارریڈی نے آندھراپردیش سرویس کمیشن اور ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعہ مختلف محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کے منجملہ 34,450 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے سے متعلق فائل پر آج رات دستخط کرکے تقررات کرنے کی منظوری دے دی۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ اپنی اپنی منظورہ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے آندھراپردیش پبلک سرویس کمیشن اور ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹیوں کو واقف کروانے پر تقررات کے عمل کا آغاز کیا جائے گا اور تمام جائیدادیں سرکاری محکمہ جات کی مخلوعہ جائیدادیں ہیں۔ کرن کمار ریڈی نے متعلقہ محکمہ جات بشمول اے پی پبلک سرویس کمیشن اور ڈی ایس سی( ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹیوں) سے اس بات کی خواہش کی کہ وہ بلاکسی تاخیر کے مقررہ مدت پروگرام کے تحت ان جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے موثر اقدامات کریں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاست آندھراپردیش کے قیام سے اب تک ریاست کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اب تک 1.25لاکھ مخلوعہ سرکاری محکمہ جات کی جائیدادوں پر(سرکاری ملازمتوں) تقررات عمل میں لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 85ہزار نئی جائیدادیں قائم کی گئیں ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں