مرکز میں غیر کانگریسی اور غیر بی۔جے۔پی حکومت قائم کرنا ہمارا مقصد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-24

مرکز میں غیر کانگریسی اور غیر بی۔جے۔پی حکومت قائم کرنا ہمارا مقصد

سی پی آئی قائد ڈی راجہ نے آج ان مفروضوں کو مسترد کردیا جہاں یہ کہا جاتا ہے کہ تیسرے محاذ کا نظریہ ہمیشہ ناکامی سے دوچار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام بائیں بازو کی جماعتیں علاقائی اور مرکزی جماعتوں کے ساتھ مسلسل ربط میں ہیں تاکہ انتخابات سے قبل نشستوں کی تقسیم کے معاملہ میں مفاہمت کی جاسکے۔ لوک سبھا انتخابات کے ذریعہ مرکز میں غیر یوپی اے اور غیر این ڈی اے حکومت کو برسر اقتدار لانے کا ایک نیا تجربہ ضرور ہونا چاہئے۔ سی پی آئی کے قومی سکریٹری اور رکن راجیہ سبھا نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم علاقائی اور مرکزی پارٹیوں کے ساتھ مسلسل ربط میں ہیں۔ ریاستوں میں سیاسی توازن قائم رکھنے کیلئے ہم انتخابی ہتھکنڈوں کا بھی استعمال کریں گے۔ یہ بائیں بازو کی جماعتیں ہی ہیں جو مرکز میں غیر بی جے پی اور غیر کانگریسی حکومتوں کا قیام عمل میں لاسکتی ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ ایک نیا تجربہ ہوگا جو عوام کے مفاد میں ہوگا۔ فرقہ پرستی کے عفریت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا جائے گا اور اس کیلئے ضروری ہے کہ بائیں بازو کی جماعتیں علاقائی اور مرکزی پارٹیوں سے اتحادکریں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں