آندھرا پردیش میں شدید گرمی کی لہر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-24

آندھرا پردیش میں شدید گرمی کی لہر

ساری ریاست دھوپ کی شدت اور تمازت سے جل رہی ہے۔ اس کے زیادہ تر شہروں میں اعظم ترین درجہ حرارت 43 ڈگری سلیس کو عبور کرگیا ہے جبکہ حیدرآباد میں 44ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب ریاست کا انتہائی گرم ترین ضلع گنٹور کا رینٹا چنتلا ہے جہاں آج اعظم ترین درجہ حرارت 47ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد ضلع کریم نگر کا راما گنڈم سب سے گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 46ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ضلع نظام آباد میں درجہ حرارت 45.5 ڈگری سلسیس رہا۔ ساحلی آندھرا اور تلنگانہ کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ شدید گرمی اور تمازت کے باعث حیدرآباد، وجئے واڑہ، گنٹور، نظام آباد، عادل آباد اور دیگر ٹاونس کی سڑکیں اور گلیاں سنسان منظر پیش کررہی ہیں کیونکہ زیادہ تر لوگ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ کئی بزرگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اتنی شدید گرمی محسوس نہیں کی۔ سال 2010ء میں درجہ حرارت 45 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا تھا جو گذشتہ 20برسوں میں ایک ریکارڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان اور ملک کے شمال مغربی علاقے سے چلنے والی گرم ہواؤں کے باعث ریاست میں موسم دن بہ دن شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ شدید گرمی کی لہر آئندہ 2دن تک برقرار رہے گی۔

heat wave sweeps AP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں