یو پی اے حکومت اقلیت میں - کسی بھی وقت زوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-05

یو پی اے حکومت اقلیت میں - کسی بھی وقت زوال

کرپشن کے مسئلہ پر وزیر اعظم منموہن سنگھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت اقلیت میں آگئی ہے اور کسی بھی وقت زوال سے دو چار ہوسکتی ہے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری راجیو پرتاب روڈی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں ڈی ایم کے، جے وی ایم نے حکومت کی تائید سے دستبرداری حاصل کرلی ہے اس کے بعد یقینا یہ اقلیت میں آچکی ہے اور کسی بھی وقت زوال ہوسکتا ہے۔ بی جے پی نے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ عوامی اعتماد سے محروم ہوچکے ہیں اور حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے۔ یو پی سے کی حلیف ڈی ایم کے نے حال ہی میں حکومت کی تائید سے دستبرداری اختیار کرلی اور 6 وزراء علیحیدگی اخیتار کرچکے ہیں۔ اسی طرح جھار کھنڈ وکاس مورچہ جس کے دو ارکان پارلیمنٹ ہیں حکومت کی باہر سے تائید کررہی تھی لیکن اس نے بھی تائید سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ انہوں نے تیسرے محاذ کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بایاں بازو کو مغربی بنگال، تریپورہ اور کیرالا میں اقتدار حاصل تھا ان کی تعداد بھی قابل لحاظ تھی اور تیسرے محاذ کا امکان بر قرار تھا لیکن اب بایاں بازو محاذ کی تعداد عملا صفر ہوگئی ہے۔ اور ایسے کسی تیسرے محاذ کا امکان نہیں ہے۔

UPA reduced to a minority, may fall any time: BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں