بلاول بھٹو انتخابات سے قبل غیرملکی دورہ پر روانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-05

بلاول بھٹو انتخابات سے قبل غیرملکی دورہ پر روانہ

پاکستان پیپلز پارٹی چیف بلاول بھٹو زرداری غیر ملکی دورہ پر روانہ ہوگئے اور 11مئی کو ملک میں عام انتخابات سے قبل ان کے لوٹنے کا کوئی امکان نہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق 24سالہ بلاول بھٹو زرداری پر قاتلانہ حملوں کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر وہ عام انتخابات سے قبل نہ تو انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے اور نہ ہی ریالیوں میں شریک ہوں گے۔ روزنامہ ڈان نے پی پی پی عہدیداروں کے حوالہ سے اپنی ویب سائٹ پر اس اطلاع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اندرون پارٹی اس نکتہ پر مکمل اتفاقِ رائے تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو لاحق سنگین جانی خطرات کے پیش نظر انہیں انتخابی مہم میں شریک نہ ہونے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بے نظیر بھٹو کوکھو چکے ہیں اور اب بلاول کو بھی کھودینے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ ان پر حملوں کے اندیشے حقیقی ہیں۔ حیدر نے تاہم یہ نہیں بتایا کہ فی الحال بلاول کہاں ہیں اور وطن واپسی تک کن ممالک کے دورہ پر ہوں گے ۔ بلاول نے روانگی سے قبل پی پی پی ورکرس کو بتایا کہ میں آپ سب کے درمیان رہ کر انتخابات میں مقابلہ کا مزہ لوٹنا چاہتا تھا۔ اپنی پارٹی ورکرس کے شانہ بہ شانہ رہ کر ملک کی سڑکوں پر انتخابی مہم چلانا چاہتا تھا، لیکن شومئی قسمت سے ہم ایک مخصوص ذہنیت سے برسر پیکار ہیں۔ ان کے اس ویڈیو خطاب کے ساتھ ہی انتخابی مہم کا آغاز ہوا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی والدہ بے نظیر بھٹو کے قاتل انہیں بھی ابدی نیند سلانے کے درپے ہیں۔

Bilawal Bhutto out of Pak, not to return before polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں