UK sets up task force to target radical muslim preachers
لندن کی سڑکوں پر مشتبہ اسلام پسندوں کے ہاتھوں ایک فوجی کے قتل کے بعد سے برطانوی سرکار دباؤ میں ہے۔ ایسے میں اس نے انقلابی مسلم مبلغین سے نمٹنے کیلئے ایک نیا گروپ تشکے لدیا ہے۔ یہ ان مقررین کے خلاف کارروائی کرے گا جس کے الفاظ لوگوں کو تشدد پر بھڑکا سکتے ہیں۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دفتر نے کہا ہے کہ گروپ کا مقصد اسکولوں اور مساجد میں انقلابی نظریات سے لڑنا اور انٹرنیٹ پر اشتعال انگیز مواد کو روکنا نیز کٹر مولوی کی زہریلی تقریروں میں خلل ڈالنا ہے۔ دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے انتہا پسندی کو پھیلانے میں اثر انداز ہونے والے افرادکو روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی جو مذہبی رہنما تشدد کو ہوا دیں گے ان کا سامنے آکر مقابلہ کیاجائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں