Philippine Muslim rebels plan to form political party
فلپائن کے کلیدی مسلم باغی گروپ نے منصوبہ بنایا ہے کہ 2016ء کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ایک سیاسی پارٹی قائم کی جائے۔ باغی مذاکرات کا اعلیٰ نے آج کہا کہ مورو اسلامی نجات دہندہ محاذ نے 2003ء میں ایک امن معاہدہ پر دستخط کئے تھے اور ایک آزاد وطن کی جستجو ترک کردی تھی تاکہ جنوبی فلپائن میں ایک خود اختیار علاقہ قائم کیا جائے اور محاذ کو برسراقتدار آنے کا نمایاں طورپر موقع فراہم کیا جائے۔ محاذ کے مذاکرات کار اعلیٰ مہاغیر اقبال نے کہاکہ متوجہ سیاسی پارٹی مسلم خود اختیار علاقہ کے قیام کے بعد ہی برسر اقتدار آنے کی منصوبہ بندی کرے گی۔ حکومت کے امن مذاکرات کار اعلیٰ ٹیری سیٹاڈیلیس نے محاذ کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ امن کارروائی کے عین مطابق ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محاذ جمہوریت کا پابند ہے۔ صدر بینائنو اکوینو کے ترجمان علی گیل والٹ نے کہاکہ حکومت محاذ کے 2016ء کے انتخابات کیلئے سیاسی منصوبوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ امن کارروائی کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد جنوبی فلپائن میں مسلم اقلیت کیلئے ایک خود اختیار علاقہ کی تشکیل ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں