سویڈن - برہم نوجوانوں کا تشدد کئی علاقوں میں پھیل گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-27

سویڈن - برہم نوجوانوں کا تشدد کئی علاقوں میں پھیل گیا

سویڈن میں ایک ہفتے سے جاری ہنگامہ آرائی نے اب دیگر علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ گذشتہ شب شہر اسٹاک ہوم اور اس کے مضافات کی سڑکیں قدرے پرسکون رہیں۔ تاہم مغربی شہر اوربیرو(Orebro) میں درجنوں مشتعل نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا اور ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی کیا۔ وہاں صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی اضافی فورس طلب کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق چند دیگر شہروں سے بھی پرتشدد واقعات کی رپورٹیں ملی ہیں۔ دارالحکومت اسٹاک ہوم سے تقریباً 200 کیلو میٹر مغرب کی جانب واقع شہر اوربیرو میں بھی ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے مقامی پولیس نے اپنے سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کردیا ہے۔ سویڈن کی آبادی کا 15فیصد وہاں آباد غیر ملکیوں پر مشتمل ہے۔ اوربیرو میں پولیس نے یہ اقدامات ایسے وقت پر کئے جب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب درجنوں مشتعل نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کرنے کے علاوہ چند گاڑیوں کو نذر آتش بھی کردیا اور ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی کیا۔ وہاں بدامنی کا مرکز شہر کے مضافات میں واقع تارکین وطن کی اکثریتی آبادی والا ایک علاقہ بتایا گیا ہے۔ اسی طرح اسٹاکہوم سے 200کیلو میٹر جنوب میں واقع شہر لنکو پنگ سے بھی بدامنی کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔

Sweden shaken as riots continue in immigrant suburbs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں