Defiant Srinivasan refuses to resign as BCCI chief
چینائی سوپر کنگس کے مالک اور بی سی سی آئی سربراہ این سرینواسن کے داما گروناتھ مائپن کو ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے 29مئی تک پولیس تحویل میں دے دیا ہے جب ممبئی پولیس نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ مائپن جو نہ صرف آئی پی ایل میچوں میں بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کیا کرتے تھے بلکہ بکیوں کے ساتھ مختلف ٹیموں کی حکمت عملی کے راز بھی بیان کیا کرتے تھے۔ میٹرو پولیٹین مجسٹریٹ آئی پی ماگھے نے بحث کی سماعت کے بعد مائپن کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے حوالے کردیا۔ پولیس ٹیم نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ آئی پی ایل سے سٹہ بازی ریاکٹ کے مزید رازوں کومنظر عام پر لانے ملزم مائپن سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت ہے۔ اس دوران بی سی سی آئی صدر این سرینواسن نے باغیانہ تیور اختیار کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے مطالبہ کو قبول کرنے سے انکار کردیا لیکن آج دن بھر جاری سرگرمیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے داماد اور چینائی سوپر کنگس ٹیم کے مالک گروناتھ مائپن کی بدعنوانیوں کے الزامات کے تحت گرفتاری کے پیش نظر نہیں برطرف کیا جائے گا۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں