بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان میں کثیر مواقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان میں کثیر مواقع

وزیر فینانس پی چدمبرم کل دبئی کا دورہ کریں گے تاکہ دولت سے مالا مال اس ملک کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی سے واقف کراسکیں اور بیرونی سرمایہ کاری حاصل کرسکیں۔ خلیجی ملک کے ایک روزہ دورہ کے دوران وہ دبئی میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور خود مختار دولت فنڈس( ایس ڈبلیو ایف) کے ساتھ باہمی مشاورت کریں گے۔ بیرونی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے بین الاقوامی دورہ کے ایک حصہ کے طورپر چدمبرم یہ دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے ہانگ کانگ، سنگاپور، یورپ (بشمول جرمنی)، جاپان، قطر، کینڈا اور امریکہ کے بھی ایسے ہی دورے کئے ہیں۔ وہ اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ہندوستان انفراسٹرکچر شعبہ میں لامحدود سرمایہ کاری مواقع فراہم کرتا ہے اور سڑکوں، ایرپورٹ اور بندرگاہوں کی تعمیر جیسے شعبوں میں 5سال کے دوران ایک ٹریلین ڈالر صرف کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ وزیر فینانس نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران سرمایہ کاروں کو اور اس ملک کی حکومت کو بتایا تھا کہ ہندوستان میں بالخصوص انفراسٹرکچر کے شعبہ میں کثیر مواقع موجود ہیں۔ ہندوستان موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پر قابو پانے بیرونی وسائل کے استعمال پر انحصار کررہا ہے۔ اکتوبر تا دسمبر 2012-13 کی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ریکارڈ 6.7 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ سرمایہ کار برادری کے ساتھ اپنی قبل ازیں ملاقاتوں میں چدمبرم نے معاشی اصلاحات کیلئے ہندوستان کے پابند عہد ہونے کا تذکرہ کیا تھا۔

Chidambaram to visit Dubai tomorrow to woo investments

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں