میانمار - مسلم خاندانوں کے لیے برتھ کنٹرول - دو بچوں کی حد مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

میانمار - مسلم خاندانوں کے لیے برتھ کنٹرول - دو بچوں کی حد مقرر

میانمار کی مغربی ریاست راکھین کے حکام نے روہنگیا کے مسلم خاندانوں کےئلے عملال برتھ کنٹرول متعارف کرتے ہوئے 2بچوں کی حد مقرر کی ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روہنگیا کے بدھسٹ پڑوسیوں کے ساتھ کشیدگیوں کو کم کرنا ہے۔ حالیہ عرصہ میں میانمار میں ہلاکت خیز گروہ واری تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ مقامی عہدیدارں کا کہنا ہے کہ مذکورہ نیا اقدام (بچوں کی حد)، ایک ایسی پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت بعد میں ایک سے زیادہ شادیوں پر بھی امتناع عائد کیا جائے گا۔ اس نئے اقدام کا اطلاق، سرحد بنگلہ دیش سے متصلہ 2راکھین ٹاونس پر ہوگا۔ ان ٹاونس میں مسلمانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔ ان ٹاون شپس کے نام مانڈاؤ اور بتی ڈانگ ہے۔ یہاں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب تقریباً 95فیصد ہے۔ 2بچوں کی حد سے متعلق اقدام کو ایک ہفتہ قبل گویا ایک قانونی شکل دی گئی۔ اس سے قبل تشدد کی تحقیقات کرنے والے سرکاری کمیشن نے کشیدگی کو کم کرنے کی تجاویز جاری کی تھی جن میں خاندانی منصوبہ بندی پروگرام بھی شامل ہے تاکہ مسلم اقلیت میں بڑھتی ہوئی آبادی کو روکا جائے۔ ریاست راکھین کے ترجمان ون میانگ نے یہ بات بتائی۔ کمیشن نے مخدوش علاقہ میں سکیورٹی فورسس کی تعداد کو دگنا کردینے کی بھی سفارش کی ہے۔ ون نے بتایاکہ "روہنگیا مسلمانوں کی آبادی میں اضافہ راکھین بدھسٹوں کی آبادی میں اضافہ کے مقابلہ میں 10گنا زیادہ ہے اور یہ زیادہ آبادی کشیدگی کی ایک وجہہ ہے"۔

Myanmar state imposes 2-child limit on Muslim families; Buddhists exempt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں