شہباز شریف پنجاب کے متوقع وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

شہباز شریف پنجاب کے متوقع وزیر اعلیٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف کو وفاقی حکومت میں اہم عہدہ دینے کے نظریہ پر مختصر غور کے بعد بلا آخر انہیں طاقتور صوبہ پنجاب کا چوتھی مرتبہ چیف منسٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 61 سالہ شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی ہیں، جنہیں اپنی گذشتہ معیاد میں متعدد ترقیاتی پرگراموں پر کامیابی کے ساتھ عمل آوری کا کریڈٹ ملا ہے۔ ان کے اہم پروگراموں میں میٹرو بس بھی شامل ہیں جس سے دارلحکومت لاہور میں یومیہ ایک لاکھ افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ 297 رکنی صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 212 ارکان منتخب ہوئے ہیں۔ پاکستان کے سب سے ذیادہ آبادی والے اور سیاسی اعتبار سے کلیدی اہمیت کے حامل اس صوبہ میں وہ با آسانی اپنی حکومت تشکیل دے سکتے ہیں ۔ پنجات میں اس مرتبہ انتہائی کمزور اپوزیشن رہے گی کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور عمران خان کی تحریک انصاف نے انتہائی ناقص مظاہرہ کیا ہے۔ پی ایم ایل (ن) کے معتبر ذرائع نے قبل ازیں اشارہ دیا تھا کہ شہباز شریف کو ملک کے برقی بحران سے نمٹنے کے لئے وفاقی وزیر توانائی بنایا جاسکتا ہے۔

Shahbaz Sharif set to become Punjab Chief Minister, again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں