مرسی کی معزولی کے لیے 20 لاکھ مصریوں کی دستخطی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

مرسی کی معزولی کے لیے 20 لاکھ مصریوں کی دستخطی مہم

مصری صدر محمد مرسی کی معزولی اور عاجلانہ صدارتی انتخابات کے مطالبے کے ساتھ ایک مہم میں زائد از 2بلین (20 لاکھ) دستخطیں جمع ہوئی ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ "بغاوت" کی مہم میں اسلام پسند لیڈر پر اعتماد سے دستبرداری اختیار کرلینے پر زوردیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے وہی انقلاب کو ناکام کردیا جس نے انہیں اقتدار پر پہنچایا۔ 2ہفتے قبل قاہرہ کے تحریر چوراہا میں اس مہم کی شروعات سے زائد 2بلین دستخط جمع ہوچکے ہیں۔ اس مہم کے متن میں کہا گیا کہ "چونکہ سکیورٹی بحال نہیں ہوئی ہے، چونکہ غریبوں کیلئے (سماج میں) کوئی مقام نہیں ہے، چونکہ مجھے (عام شہری کو) خود میری ملک میں کوئی وقار حاصل نہیں، اس لئے ہم آپ (مرسی) کی مزید برقرار نہیں چاہتے ہیں"۔ بغاوت مہم کے ترجمان محمود بدر نے بتایا کہ یہ مہم اس لئے شروع کی گئی کیونکہ صدر موصوف اب اس ملک کا انتظام و انصرام سنبھالنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔

2m Egyptians sign petition to oust Morsi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں