Saudi woman Raha Moharrak becomes the youngest Arab to conquer Everest
سعودی عرب کی ایک خاتون نے ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرلی ہے اور اس کے ساتھ پہلی عرب خاتون کی حیثیت سے یہ کارنامہ انجام دے کر تاریخ بنالی ہے۔ 25 سالہ راہا موحرک ان 63افراد میں شامل تھیں جنہوں نے چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی نے نیپالی ذرائع سے اس کی تصدیق کی ہے۔ نیپالی ماونٹیرنگ شعبہ کے تلک پانڈے نے کہاکہ 35 غیر ملکی اور ان کے ہمراہ 29 نیپائی شیرپا نے 8,850 میٹر اونچی چوٹی سنیچر کو صبح سویرے سر کرلی ہے۔ ان لوگوں نے رات اونچائی پر واقع کیمپ میں گزاری تھی۔ جوکہ ساؤتھ کول پر واقع ہے۔ راہا نہ صرف پہلی سعودی خاتون ہیں بلکہ سب سے نوجوان عرب خاتون ہیں جس نے ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق جدہ سے تعلق رکھنے والی موحرک یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور فی الحال دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں