عراق سلسلہ وار بم حملوں میں 73 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-19

عراق سلسلہ وار بم حملوں میں 73 افراد ہلاک

عراق میں بم حملوں کی تازہ لہر کے دوران کل 73افراد ہلاک اور 148 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس اور عہدیداروں نے بتایاکہ 2بم دھماکوں میں 41 افرادہلاک اور 56 دیگر زخمی ہوئے۔ ژنہوا نے شہر کے مئیر عبداﷲ حیالی کے حوالہ سے بتایاکہ بعد نمازجمعہ صوبہ دیالہ میں یہ حملے ہوئے۔ عبداﷲ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ بغداد سے 65 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع بعقوبہ میں سردیا مسجد کے قریب سڑک کنارے 2 بم حملے ہوئے جن کی زد میں سنی مسلمان آگئے جو نماز جمعہ ادا کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے مزید بتایاکہ بغداد میں شام کے قریب ایک اور واقعہ میں 22افراد ہلاک اور 57 دیگر زخمی ہوگئے۔ بغداد کے مغربی ضلع امیریہ میں سڑک کنارے بم دھماکہ میں 19 افراد ہلاک اور 32دیگر زخمی ہوئے۔ غزالیہ ضلع میں بھی بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 5دیگرزخمی ہوئے۔ دراع ضلع میں بھی ایک ایسے ہی واقعہ میں 2افراد جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔ عراق میں گوشہ گوشہ کل سلسلہ وار بم دھماکوں سے دہل گیا۔ فلوجہ کے ایک کافی شاپ میں بم حملہ ہوا جس میں 2افرادہلاک اور 10دیگر زخمی ہوئے جسی بھی گروپ یا تنظیم نے ہنوز ان ہلاکت خیز حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

At least 73 killed, 148 wounded in wave of attacks in Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں