پون کمار بنسل کا استعفیٰ - حکومت میں تعطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-05

پون کمار بنسل کا استعفیٰ - حکومت میں تعطل

ریلوے بورڈ کے رکن (اسٹاف) مہیش کمار کو جنہوں نے مبینہ طور پر وزیر ریلوے پی کے بنسل کے بھانجے کو 90 لاکھ روپئے کی رقم بطور رشوت ادا کی آج معطل کردیا گیا ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل ریلویز ، پبلک ریلیشنش انیل سکسینہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس معاملہ میں سی بی آئی سے رپورٹ موصول ہونے کے بعد مہیش کمار کو معطل کردیا گیا ہے ۔

ریلوئے رشوت خوری کیس میں بھانجے کی گرفتاری کے بعد استعفی کے لیے اپوزیشن کے مطالبات کے درمیان ریلوے کے وزیر پون کمار بنسل نے آج وزیراعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سامنے اپنی صفائی پیش کی ۔ بنسل نے دن میں پہلے وزیر اعظم کی رہائش گاہ جا کر ڈاکٹر سنگھ سے ملاقات کی اور اس معاملے میں اپنا موقف پیش کیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم سے استعفیٰ کی پیش کش بھی کی ۔ شام کو ریلوے بورڈ رشوت خوری کیس پر تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک کانگریس سربراہ سونیا گاندھی کی صدرارت میں کور گروپ کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ اس میں بنسل کو خاص طور پر بلایا گیا تھا اور انہوں نے اس معاملے میں پارٹی قیادت کے سامنے بھی اپنی بات رکھی ۔ اجلاس میں ڈاکٹر منموہن سنگھ ، وزیر دفاع اے کے سیکرٹری احمد پٹیل بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں پارلیمنٹ میں اس معاملے پر اپوزیشن کے حملوں کا جواب دینے کے لیے حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کانگریس میں بنسل کے استعفیٰ کے مسئلہ پر اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا ۔ سرکاری طور پر پارٹی نے ان کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے ، لیکن کچھ لیڈروں کا خیال ہے کہ بنسل کو فی الحال استعفیٰ دے دینا چاہیے اور جانچ میں بے داغ ثابت ہونے پر انہیں پھر سے وزارت پر بحال کیا جاسکتا ہے ۔

Railway bribery: Pawan Kumar Bansal meets PM, offers to resign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں