جموں جیل میں پاکستانی قیدی ثنااللہ پر سنگین حملہ - حالت تشویشناک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-04

جموں جیل میں پاکستانی قیدی ثنااللہ پر سنگین حملہ - حالت تشویشناک

جموں و کشمیر کی انتہائی سخت سیکوریٹی والی کوٹ بلاول جیل میں ہندوستانی قیدیوں نے ایک پاکستانی قیدی ثناء اللہ پر آج صبح حمل کردیا جس کے نتیجہ میں اس کی صحت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ حکومت ہند نے پاکستان کے تین نمائندوں کو ثناء اللہ سے ملاقات کی اجازت دی ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ کی صحت مستحکم ہے ۔ پاکستان نےانھیں بہتر علاج فراہم کرنے پر زور دیا ہے ۔ حکام نے کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ آیا سزائے عمر قید پانے والے 52 سالہ پاکستانی قیدی ثناء اللہ پر انتہائی تیز دھار ہتھیار سے کیا گیا حملہ آیا پاکستان کی کوٹ لکھ پتھ جیل میں ہندوستانی قیدی سربجیت پر گیئ گئے حملہ کے انتقام کے طور پر کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ سربجیت ایک ہفتہ تک لاہور کے ایک ہاسپٹل میں شدید کوما میں رہنے کے بعد دو دن قبل فوت ہوگیا تھا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ کوٹ بلاول جیل کے سپرنٹنڈنٹ رجنی سہگل کو جموں وکشمیر حکومت نے معطل کردیا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ ثناء اللہ جو پاکستان کا ساکن ہے ، بیہوشی کی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج پاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے ۔ جہاں اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ بیان کیا جاتا ہیکہ اس کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں ۔ جموں کی کوٹ بلاول جیل میں ہندوستانی قیدیوں نے آج صبح اس پاکستانی پر تیز دھار ہتھیار سے حمل کردیا تھا ۔ جموں کے مضافات میں واقع اس جیل میں سزائے عمر قید بھگتنے والے سابق سپاہی ونود کمار نے جو اترکھنڈ سے تعلق رکھتا ہے ۔ آج صبح ثناء اللہ پر حملہ کردیا تھا ۔
وزارت امورخارجہ نے کہا ہے کہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور علاج کے انتظامات مکمل ہوجانے کے بعد سفارتی رسائی بھی فراہم کی جائے گی ۔ وزارت امورخارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ "پاکستانی قیدی ثناء اللہ رانجے پر حملہ کے افسوسناک واقعہ سے ہم باخبر ہیں ۔ اس مسئلہ ک تحقیقات کی جارہی ہیں اور خاطی کو سزاء دی جائے گی ۔ قیدیوں کا تحفظ و سلامتی اپمی تحویل میں رکھنے والے حکام کی ذمہ داری ہوتی ہے اور لاپرواہی کے مرتکب حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ہم پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ میں ہیں اور زخمی کا علاج کیا جارہا ہے ۔ انتظامات مکمل ہوجانے کے بعد سفارتی رسائی بھی فراہم کی جائے گی ۔"

Pakistani prisoner Sanaullah critical after attack in Jammu jail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں