آل انڈیا سول سرویسز 2012 امتحان - 30 مسلم طلبا بھی کامیاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-04

آل انڈیا سول سرویسز 2012 امتحان - 30 مسلم طلبا بھی کامیاب

آل انڈیا سیول سرویسس امتحان میں ہریتا وی کمار ٹاپر بن کر ابھری ہیں ابتداء میں اس طالبہ کو اپنی کامیابی پر یقین نہیں آیا ۔ اس نے ساتھی دوست کی اطلاع پر یقین نہ کرتے ہوئے کہا کہ تم جو کہہ رہی ہو سچ ہے ۔ کہیں وہ مذاق تو نہیں کررہی ہے ۔ بی ٹیک ڈگری یافتہ ہریتا نے بتایا کہ مجھے فرسٹ رینک حاصل ہونے کا یقین نہیں تھا ۔ میرے دوستوں نے بتایا کہ میں سیول سرویس امتحان میں ٹاپ کرسکی ہوں ۔ انٹرنیٹ پر میں نے نتائج دیکھا تو جب یقین ہوا ۔ ہریتا اور دیگر دو طلباء سری رام وی (دوسرارینک) ایلبی جان ورگھسیے(چوتھا رینک) آج اعلان کردہ سیول سرویس امتحان میں ٹاپ 5 طلباء میں شامل ہیں جو کیرالا سے تعلق رکھتے ہیں ۔ تیسرا رینک ایس چلن نے حاصل کیا ہے ۔ اکتوبر 2012ء تحریری امتحان اور اپریل 2013ء میں منعقدہ پرسنالٹی ٹسٹ انٹرویو کے بعد سیول سرویس میں امتحان نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں 1998ء امیدوار کامیاب قرار دئیے گئے ہیں ۔ ان میں 30 طلباء بھی شامل ہیں ۔ گزشتہ چند سالوں کے نتائج کے مطابق اس مرتبہ بھی 30 مسلم طلباء کو کامیابی ملی ہے ۔ ٹاپ 100 امیدواروں میں صرف 4 مسلم طلباء کو رینک حاصل ہوا ہے ان میں سید سہریز اصغر (23واں رینک) ، شوکت احمد پیارے (41 واں رینک) خورشید علی قادری(95 واں رینک) اور جعفر ملک(97 واں رینک) قابل ذکر ہیں ۔
منتخب امیدواروں کو انڈین اڈمنسٹریٹیو سرویس انڈین فارن سرویس ، انڈین پولیس سرویس اور سنٹرل سرویس کے مختلف عہدوں پر تقررات کی سفارش کی گئی ہے ۔ اس سال منتخب امیدواروں کی تعداد تقریباً چند سالوں سے منتخب ہونے والے امیدواروں کے مطابق ہے ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 14 طلباء کو جنہیں یونیورسٹی کے ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈیمی میں تربیت دی گئی تھی ۔ اس سال کے امتحان میں کامیابی ملی ہے ۔ ٹاپ 25 امیدواروں میں 12 کا دہلی سے 4 ترویننتا پورم ، چینائی 2 اور حیدرآباد 2 کے علاوہ جموں ، ممبئی ، جئےپور ، چندی گڑھ اور الہ آباد سنٹر سے ایک ایک شامل ہیں ۔

Kerala girl emerges topper in Civil Services Exam-2012

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں