سربجیت موت پر پاکستان سے اقتصادی تعلقات کا انقطاع نامناسب - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-04

سربجیت موت پر پاکستان سے اقتصادی تعلقات کا انقطاع نامناسب - کپل سبل

مواصلات اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر کپیل سبل نے آج کہا کہ ہندوستانی شہری سربجیت سنگھ کے پاکستان میں کئی گئے قتل سے ہندوستان میں بہت غم و غصہ ہے لیکن اس پڑوسی ملک کے ساتھ اقتصادی تعلقات منقطع کرنا مناسب نہیں ہے ۔ کرناٹک میں 5 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلانے آئے مسٹر سبل نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور دیگر تعلقات منقطع کرلیے جانے سے ملک کی ترقی متاثر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سربجیت کو قتل کیے جانے کی غرض سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت بند کردینے جیسا بڑا اقدام نہیں اٹھایا جاسکتا ۔ اگر سفارتی چینل بند کر دئیے جاتے ہیں تو تمام راستے بند ہوجائیں گے یہ ایک اچھا سفارتی قدم نہیں ہوگا ۔ مسٹرسبل نے کہا کہ سربجیت کے قتل کے بعد ہندوستان کے ردعمل کو 'بزدلانہ' قرار دئیے جانے سے عدم اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جنتاپارٹی کی جھوٹی پروپگنڈہ مہم ہے ۔ ہم نے اپنا سخت احتجاج درج کرایا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ لوگ ناراض ہیں لیکن کیا حکومت ہند خوش ہے ۔
حکومت بہت ناراض اور غصہ ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہوسکتا ہم بات چیت کے تمام دروازے بند کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ سربجیت کی زندگی کی حفاظت کرنا پاکستان کی ایسی ہی ذمہ داری تھی جیسی ممبئی حملے کے قصوروار اجمل عامر قصاب کو حکومت ہند نے جیل میں تحفظ فراہم کرایا تھا ۔ لیکن حکومت پاکستان ایسا کرنے میں ناکام رہی ۔ خیال رہے کہ پاکستان کے لاہور جیل میں بند سربجیت پر 26 اپریل کو ساتھی قیدیوں جان لیوا حملہ کیا تھا جس کے بعد جناح اسپتال میں سربجیت کی موت ہوگئی تھی ۔

Can't break-off dialogue with Pakistan on Sarabjit issue alone: Kapil Sibal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں