ملکی معیشت میں بہتری - افراط زر پر قابو - حکومتی رپورٹ کارڈ اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-23

ملکی معیشت میں بہتری - افراط زر پر قابو - حکومتی رپورٹ کارڈ اجرا

یوپی اے دوم حکومت کا رپورٹ کارڈ جاری کرتے ہوئے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے آج کہا ہے کہ معیشت میں بہتری پیدا ہورہی ہے۔ شرح نمو6فیصد تک پہنچ جانے کے روشن امکانات ہیں، افراط زر کنٹرول میں ہے۔ حکومت کی 4سال تکمیل پر کانگریس اور یوپی اے قائدین نے تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ گذشتہ سال معیشت میں جو انحطاط آیا تھا اس کی سب سے بڑی وجہ عالمی معاشی بحران ہے اس کے باوجود حکومت حالات پر قابو پانے میں کامیاب ثابت ہوئی۔ وزیر اعظم اور سونیا گاندھی نے اپوزیشن کی شدید تنقیدوں اور ملک میں مایوس کن صورتحال کے باوجود حکومت کی کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سونیا گاندھی نے اپوزیشن پر زوردیا کہ وہ اختلافات کو فراموش کرتے ہوئے اہم ترین بل فوڈ سکیورٹی اور محصول اراضی کو منظوری دلوانے میں تعاون کرے۔ انہوں نے اپوزیشن کے رول پر افسوس کا اظہار کیا۔ منموہن سنگھ کے ساتھ اختلافات کی تردید کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہاکہ تمام یوپی اے ان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور ان کے درمیان کوئی احتلافات نہیں ہپیں۔ یوپی اے ایک اجتماعی قیادت ہے۔ منموہن سنگھ اپوزیشن کی تنقیدوں اور ناشائستہ رویہ کا مقابلہ کررہے ہیں۔ نامساعد حالات کے باوجود وزیراعظم انتہائی باوقار انداز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ہم ان کا بے حد احترام کرتے ہیں۔ اس کے جواب میں منموہن سنگھ نے بھی سونیا گاندھی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہمیشہ سے ہی ان کیلئے باعث محرک ثابت ہوئی ہیں۔ راہول گاندھی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس اور حکومت کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔ حکومت کی چار سالہ تکمیل کی تقریب میں یوپی اے کے حلیف لیڈروں نے بھی شرکت کی ان میں شرد پوار بھی شامل تھے۔

PM unveils UPA's report card, assures probe into scams

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں