کشمیر میں آرمڈ فورسز عارضی قانون جزوی طور پر ہٹانے کانگریس راضی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-28

کشمیر میں آرمڈ فورسز عارضی قانون جزوی طور پر ہٹانے کانگریس راضی

جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداﷲ کے ریاست میں جزوی طورپر ’اسپا، ہٹانے کے مطالبے کی کانگریس پارٹی نے حمایت کی، ریاستی کانگریس نے آج کہاکہ ریاست کے ان علاقوں میں جہاں افسپا کی ضرورت نہیں ہوگی حالات کو دیکھتے ہوئے ہٹایا جاسکتا۔ جے کے پی سی سی کے صدر سیف الدین سوز نے آج کہاکہ "آرمڈ فورسیس اسپشیل پاورس ایکٹ(افسپا) ایک عارضی قانون ہے اور اس کا نفاذ ضرورت پڑنے پر کیا جاتا ہے۔ اور اب کئی علاقوں میں اس کی ضرورت محسوس نہیں ہورہی ہے اور جن علاقوں میں اس کی ضرورت نہیں ہے وہاں سے اسے ہٹالیا جانا چاہئے۔ سیف الدین سوز نے مزید کہاکہ اس معاملے کو سیاست سے دور رکھا جانا چاہئے اور سبھی کو اعتماد میں لے کر اتفاق رائے سے فیصلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ انہیں چاہئے کہ اس سنگین معاملے کو عوامی سطح پر اٹھانے کے بجائے عمر عبداﷲ کو متحدہ ہیڈ کوارٹرز (یونیفائڈ ہیڈ کوارٹرس) کی میٹنگ میں اٹھایا جانا چاہئے اور فوج اور نیم فوجی دستوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ سیف الدین سوز نے مرکز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات کیلئے ثالث بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ "میں ایک مشیری کی حیثیت سے یہ محسوس کرتا ہوں کہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے ثالث بن کر اہم رول ادا کروں۔ اور علیحدگی پسندوں کو چاہئے کہ وہ گفتگو کیلئے آگے آئیں۔ واضح رہے کہ کشمیر میں تشدد کے دوران افسپا نافذ کیا گیا تھا۔

Omar welcomes Cong's changed stand on AFSPA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں