سی بی ایس ای بارہویں جماعت نتائج کا اعلان - لڑکیوں کو سبقت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-28

سی بی ایس ای بارہویں جماعت نتائج کا اعلان - لڑکیوں کو سبقت

سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن( سی بی ایس ای) کی بارہویں کے امتحان کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا جس میں 82فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں جب کہ لڑکیوں نے ایک بار پھر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکوں کو پیچھے چھوڑدیا۔ سی بی ایس ای کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں لڑکیوں کی تعداد 87.98 فیصد رہی جبکہ 77.78 فیصد لڑکوں نے بھی کامیابی حاصل کی۔ اس سال مجموعی طورپر 9لاکھ 44ہزار 721 طلبہ نے بارہویں کا امتحان دیا تھا جو گذشتہ برس کے مقابلے تقریباً16فیصد زیادہ ہے۔ تمام زون میں چنئی 91.83 فیصد کے ساتھ آگے رہا، جس میں لڑکیوں کے پاس فیصد 93.92 رہا جبکہ لڑکوں کا پاس فیصد 90.07 رہا۔ دہلی زون کا پاس فیصد 86.78 رہا، جس میں سے لڑکیوں کا پاس فیصد 91.42اور لڑکوں کا 82.44 درج کیا گیا۔ الہ آباد زون میں پاس فیصد 71.82 درج کیاگیا، جس میں لڑکیوں کا پاس فیصد 80.99 فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کا پاس فیصد 86.91درج کیاگیا۔ اجمیر زون میں کل پاس فیصد 86.26رہا، جس میں لڑکیوں کا پاس فیصد 90.45 اور لڑکوں کا پاس فیصد 83.37 درج کیا گیا۔ پنچکولہ زون میں کل پاس فیصد 82.48فیصد رہا، جس میں لڑکیوں کا پاس فیصد 88.13 اور لڑکوں کا پاس فیصد 78.32 درج کیا گیا۔ بھونیشور زون کا پاس فیصد 85.81 درج کیاگیا، جس میں لڑکیوں کا پاس فیصد 89.08 رہا جبکہ لڑکوں کا پاس فیصد 83.38 درج کیاگیا۔ پٹنہ کا پاس فیصد 73.98رہا، جس میں لڑکیوں کا پاس فیصد 82.45 اور لڑکوں کا پاس فیصد 69.69 رہا۔ 2013ء میں لڑکوں کا پاس فیصد 77.78اور لڑکیوں کا پاس فیصد 87.98درج کیاگیاتھا جبکہ 2012ء میں لڑکوں کا پاس فیصد 75.80اور لڑکیوں کا پاس فیصد 86.21رہاتھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں