شمالی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-20

شمالی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری

ملک کی شمالی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور بعض مقامات پر درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس سے بڑھ گیا ہے جس کی وجہہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ راجستھان میں چرو سب سے گرم ترین مقام رہا جہاں کا درجہ حرارت 47ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ پنجاب اور ہریانہ کے بعض علاقوں میں 46ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں آج جاری موسم کی سب سے زیادہ گرمی رہی جب کہ کل کے 43.2 سے بھی زیادہ 44.6 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہاکہ گرمی کی یہ لہر آئندہ چند دنوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ راجستھان کے دیگر شہروں بیکانیر، جئے پور اور بارمر میں درجہ حرارت بالترتیب 45،44.6 اور 44.5 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بیکانیر ڈویژن میں گرمی کی وجہہ سے معصوم کی زندگی متاثر رہی۔ پنجاب اور ہریانہ میں بھی گذشتہ 3دن سے گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

Northern States intense heat wave continues

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں