چین سے کوئی سودے بازی نہیں کی - سلمان خورشید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-09

چین سے کوئی سودے بازی نہیں کی - سلمان خورشید

وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آج کہاکہ لداخ میں ہندوستان اور چین کی فوجیوں کے درمیان 20 دن کے تعطل کو ختم کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان کوئی سودے بازی نہیں ہوئی تھی۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ کیا چین اور ہندوستان میں تعطل ختم کرنے کیلئے کوئی سودے بازی کی تھی، خورشید نے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر کوئی سودے بازی نہیں ہوئی تھی۔ ہم اس سطح پر سودے بازی نہیں کرتے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ لداخ کے چومار علاقہ سے اپنے کیمپ ہٹانے پر ہندوستان کے راضی ہونے کے بعد ہی چین نے دولت بیگ اولڈی سیکٹر کی دیپ سنگ گھاٹی سے اپنے فوجی ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی۔ 9مئی سے شروع ہورہے دورہ چین کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم مستقبل کے بارے میں بات کریں گے اور ہماری قیادت اس کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اور چین جو بھی بڑے کام کرسکتے ہیں انہیں مل کر ضرور کرنا چاہئے۔ چین کے وزیر خارجہ ونگ ای اور وزیراعظم لی کیگیانگ کے ساتھ ملاقات کے دوران سلمان خورشید چین کی دراندازی کا ایشو اٹھائیں گے۔ سرحد کے ایشو کے علاوہ خورشید کے دورہ کا مقصد مسٹر لی کے دورہ ہند کے پروگرام کو آخری شکل دینا ہے۔ لی دورہ ہند کے دوران نئی دہلی اور ممبئی دونوں جگہ جائیں گے۔ چین کے نئے وزیراعظم نے اپنے پہلے غیر ملکی دورہ ہندوستان کا ہی کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ ہندوستان کے عوام اور لیڈروں کے ساتھ دوستی کو مزید مستحکم کرسکیں۔

No deal with China, says Salman Khurshid; India removed tin shed at Chumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں