نطاقہ قانون ہندوستانیوں کے لیے فائدہ مند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-28

نطاقہ قانون ہندوستانیوں کے لیے فائدہ مند

وزیر خارجہ سلمان خورشید نے آج اپنے 4روزہ دورہ سعودی عرب کا اختتام کیا جس کے دوران انہوں نے اعلیٰ سطحی سعودی قیادت سے کئی مسائل بشمول متنازعہ نطاقۃ قانون، انسداد دہشت گردی اقدامات اور بڑھتی توانائی کی صیانت پر تبادلہ خیال کیا۔ سلمان خورشید جمعہ کے دن یہاں پہنچے تھے اور انتہائی مصروف پروگرام میں مسلسل سعودی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرتے رہے تھے۔ ان کی ایک طویل تقریباً 3گھنٹے پر مشتمل ملاقات وزیر خارجہ سعودی عرب شہزادہ سعودالفیصل سے ہوئی۔ ایک نمایاں تبدیلی میں ہندوستان اور سعودی عرب نے فیصلہ کیا ہے کہ انسداد دہشت گردی میں باہمی تعاون زیادہ مستحکم اور زیادہ گہرا کردیاجائے گا۔ تقریباً ایک سال قبل حکومت سعودی عرب نے 26 نومبر کے ممبئی دہشت گرد حملہ کے ملزم ابو جندل کو جو ہندوستان کو مطلوب تھا حکومت ہند کی تحویل میں دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی مسئلہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کا ایک کلیدی شعبہ بن کر ابھر رہا ہے۔ حکومت سعودی عرب کو اس علاقہ میں بشمول پاکستان انتہائی پسندی کے عروج پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کا لحاظ کئے بغیر تشویش لاحق ہے۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کاکہ عالم گیر سطح پر دہشت گردی کی لعنت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دوبدو ملاقات میں انسداد دہشت گردی تعاون میں مزید اضافہ سے اتفاق کیاگیا۔ یہ 2010ء میں ریاض اعلامیہ کا لازمی حصہ تھا جس پر دستخط ہوچکے ہیں۔ وزیر خارجہ سعودی عرب نے قانون نطاقۃ کے بارے میں ہندوستان کے اندیشے دور کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ اس طریقہ کار پر ہندوستانی کارکنوں کے بہترین مفاد میں عمل کیا جارہا ہے۔

Nitaqat 'in best interest of Indian expatriates'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں