ہوگنیکل آبی سربراہی اسکیم سے پانی کے اجراء کا مسئلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-29

ہوگنیکل آبی سربراہی اسکیم سے پانی کے اجراء کا مسئلہ

سیاسی اغراض کے تحت جلد بازی میں ہو گنیکل آبی سر براہی اسکیم سے پانی کا اجراء کیا عوام ے لئے سود مند ثا بت ہو گا؟

ہو گنیکل اجتماعی آبی سر براہی اسکیم کے ابھی مکمل نہ ہو نے کی صورت میں ، صرف سیاسی فائدہ کے نقطہ نظرجلد بازی میں پا نی کا جراء کہاں تک عوام کے لئے سود مند ثابت ہو گا؟ اس کے متعلق عوام نے بے اطمینانی کے تاثرات ظاہر کئے ہیں۔ دراصل اچانک دو دنوں سے وزیر اعلی جئے للیتا کے ہاتھوں ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعہ ہو گنیکل اجتماعی آبی سر براہی اسکیم کے افتتاح کی باتیں چل رہی ہیں اور افتتاح کے سلسلہ میں خفیہ تیاریاں بھی جا ری ہیں ، بہت ساری جگہوں میں جہاں ہو گنیکل آبی سر براہی اسکیم کے اوور ٹینک اور پا ئپ لا ئن جنگشن ہیں، افتتاح کی تیاریاں زوروں پر ہے ۔ اس میں کو ئی شک نہیں کہ ٹمل ناڈو کی بہت بڑی آبی اسکیم ہو گنیکل اجتماعی آبی سر براہی اسکیم ہے ۔ اس کا سہرا دو نوں ڈی ۔ ایم ۔ کے اور اے ۔ ڈی ۔ ایم ۔ کے حکومتوں کو جا تا ہے ۔ اس حال میں کرشنگری اور دھرمپوری اضلاع کی ڈی ۔ ایم ۔ کے پارٹی نے اگلے ماہ نو تا ریخ کو ہو گنیکل آبی سر براہی اسکیم کا منصوبہ بنا نے اور اسکو معرض وجود میں لا نے کے اعتبار سے ڈی ۔ ایم۔کے اور اس کے قائد۔ ایم ۔ کے اسٹالن کی تہنیت میں ایک اجلاس عام کر نے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے رد عمل کے طور پر جئے للیتا حکومت نے جلد بازی میں عوام کے مفادات کا لحاظ کئے بغیر صرف اپنے سیاسی فائدہ کے لئے ، نا مکمل اسکیم کے افتتاح کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اس سے عوام کے بجا ئے خوش ہو نے کے ناراض ہو نے کے اندیشے زیادہ ہیں ۔ آج29 مئی کو وزیر اعلی جئے للیتاچنئی میں بیٹھے بیٹھے ویڈیو کا نفرسنگ کے ذریعہ پانی سربراہی شروع کر انے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ادھر دھرمپوری میں 27مئی کو امبیدکر کا لونی میں اوور ٹینک کی جگہ اسکیم کی افتتاح کے لئے اسٹیج کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر للی اور اے ۔ ڈی ۔ ایم ۔ کے سکریٹری اور مقامی ایم ۔ ایل ۔ اے انبژگن نے مقام کا معائنہ کیا اور ضروری ہدا یات دیں ۔ نامکمل اسکیم کو عوام کے مفادات کے خلاف صرف سیاسی فا ئدہ کی غرض سے شروع کرادینا کہاں تک صحیح ہے ؟ دراصل سابقہ ڈی۔ ایم ۔ کے حکومت کے دور میں جا پا ن انٹر نیشنل بینک میں قرضہ حاصل کر کے اسکیم کو چا لو کیا گیا ۔ مگر مو جودہ اے ۔ڈی ۔ ایم ۔ کے دور میں مکمل ہو رہا ہے۔ اور کچھ مہینوں میں افتتاح ہو نا تھا۔ مگر ڈی ۔ ایم ۔ کے پارٹی نے یہ سوچ کر کے اس سے راست فائدہ اے ۔ ڈی ۔ ایم ۔ کے کو جا ئیگا ۔ اگلے ماہ جو ن نو تاریخ کو شہر ہسور میں اس اسکیم کے بانی اور شروعات کرا نے والے سا بق نائب وزیر اعلی اور ڈی ۔ ایم ۔ کے کے قائد ایم ۔ کے ۔ اسٹالن کی تہنیت میں ایک اجلاس عام کر نے کا فیصلہ کیا ۔ اسکی اطلاع پا تے ہی مقامی اے۔ ڈی ۔ ایم ۔ کے قائد اور وزیر برائے دیہی اور شہری ترقی کے ۔ پی ۔ منو سوامی نے وزیر اعلی سے گفتگو کر کے جلد از جلد اسکیم کے افتتاح کے متعلق فیصلہ کر لیا ۔ آ نے والے پا رلیمانی انتخابات کے پیش نظر دو نوں سیاسی جماعتوں کا یہ موقف کیا عوام کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا ؟ کیا اس سے واقعی پا نی کی سر براہی ممکن ہو سکے گی ؟ اس کا جواب نفی میں نہیں تو اثبات میں بھی نا ممکن ہے ۔ کیونکہ ہو گنیکل اجتماعی آبی سر براہی اسکیم کی بنیاد ہی کاویری کا پا نی ہے ۔ اب جبکہ کاویری میں خودقلیل مقدار میں پا نی کے آمد کے سبب، روزآنہ ۱۶۰۰ ہزار لیٹر پا نی کی پمپننگ ممکن ہو سکے گی؟ نیز بہت ساری جگہوں پر تجرباتی مراحل باقی ہیں ، اس حال میں بعض جگہوں پر پانی کے اجراء کے بعد ، اس بات کی کیا گیارنٹی کے بقیہ مقامات میں بھی کام جلد از جلد پورا کر لیا جائیگا۔ پورا موسم گرما کے گذرجا نے کے بعدجون کے پہلے ہفتہ میں جنوب مغربی موسمی بارشیں شروع ہو نے کے موقع پر، اسکیم کے افتتاح میں سیاسی فائد ہ ہی صاف جھلک رہا ہے ۔

Hogenakkal water release in a haste

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں