برقی چوری کی روک تھام کے لیے عصری تکنالوجی کا استعمال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-30

برقی چوری کی روک تھام کے لیے عصری تکنالوجی کا استعمال

سینئر آئی پی ایس عہدیدار وائی ناگی ریڈی نے آج کہاکہ اے پی ٹرانسکو کو درپیش تمام تجارتی خساروں کی روک تھام کیلئے ہر ممکنہ اقدامات روبہ عمل لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ برقی چوری کی روک تھام کے لئے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں لاء اینڈ آرڈر کی مقامی مشنری سے بھی مدد و تعاون حاصل کرتے ہوئے اے پی ٹرانسکو کو خسارے سے بچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ برقی چوری کے نتیجہ میں ٹرانسکو کو بھاری خسارے کا سامنا ہے۔ اے پی ٹرانسکو کے ملازمین اور انجینئرس کے تعاون سے برقی چوری کا پتہ چلایا جائے گا اور مقامی پولیس کی مدد سے خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وائی ناگی ریڈی نے جو 1997ء بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں آج جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر (ویجلینس اینڈ سکیورٹی) اے پی ٹرانسکو کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تفصیلات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ توانائی کا شعبہ ٹکنالوجی کے معاملہ میں انتہائی حساس ہوتا ہے اور یہ شعبہ ریاست کی ہمہ گیر معاشی ترقی میں انتہائی اہم رول بھی ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ برقی چوری کے سدباب کیلئے اینٹی پارو تھیفٹ اسکواڈ کا طریقہ کار اختیار کیاجائے گا اور اس سلسلہ میں ایک خصوصی میکانزم مرتب کرتے ہوئے تمام سرکلس میں اے پی ٹرانسکو کیلئے اسکواڈس کو متحرک کردیا جائے گا۔ برقی چوری کی روک تھام کرنے والے اے پی ٹرانسکو کے ونگس کو بلاخوف و خطر مختلف مقامات پر آزادانہ معائنے کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Y Nagi Reddy assumes charge as Joint Managing Director Vigilance, to act tough against power theft

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں