26/مئی نئی دہلی پی۔ٹی۔آئی
چھتیس گڑھ میں کانگریس قائدین پر ماؤ نوازوں کے حملہ کی تحقیقات این آئی اے کرے گی۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر رمن سنگھ کو مرکز کی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے نیویارک سے ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ میں نے رمن سنگھ سے بات کی ہے اور انہوں نے این آئی اے کی تحقیقات سے اتفاق کیا ہے۔ شنڈے نے کہاکہ انہوں نے مرکزی معتمد داخلہ آر کے سنگھ سے کہا ہے کہ اس معاملہ میں مناسب کارروائی کریں۔ شنڈے نے کہاکہ انہوں نے تحقیقات این آئی اے کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلہ کے بارے میں وزیراعظم منموہن سنگھ کو بریفنگ دی۔ NIA team to begin probe into Chhattisgarh Maoist attack
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں