ہندوستانی فوج کی سرحدی گشت پر چین کی مداخلت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-27

ہندوستانی فوج کی سرحدی گشت پر چین کی مداخلت

ہندوستان اور چین نے لداخ سیکٹر میں 20دن تک جاری رہنے والا تعطل ختم ہونے کا اعلان کیا لیکن حالیہ واقعات کے تناظر میں ایسا لگتا ہے کہ معاملہ کی یکسوئی نہیں ہوئی ہے۔ چین نے حال ہی میں ہندوستانی فوج کی گشت کے دوران نہ صرف مداخلت کی بلکہ اسے حقیقی خطہ قبضہ (ایل اے سی)تک جانے سے روک دیا۔ یہ واقعہ 17؍مئی کو میری جاپ کے مقام پر پیش آیا۔ اس سے دو دن قبل وزیراعظم چین لی کیقیانگ نئی دہلی پہنچے جہاں انہوں نے چین کی 19کیلو میٹر ہندوستانی علاقہ میں درندازی معاملہ ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین کی فوج اپنی سابقہ پوزیشن پر واپس چلی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ چین نے اس علاقہ میں پانچ کیلو میٹر سڑک بچھانے میں بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ چین اپنے نقشوں میں یہ اس کا علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور ہندوستان کا یہ دعویٰ ہے کہ علاقہ ہندوستانی لداخ کا حصہ ہے۔ ادھم پور میں موجود فوجی ترجمان نے اس واقعہ پر تبصرے سے انکار کیا لیکن سرکاری ذرائع نے بتایاکہ فوج ایل اے سی تک گئے بغیر چین کی مداخلت کی وجہہ سے واپس ہوگئی۔ اس علاقے کیلئے 1962ء میں دونوں ممالک کے مابین جنگ بھی ہوچکی ہے اور میجر دھن سنگھ تھاپا کو اس علاقہ میں چینی فوج کے ساتھ لڑائی پر پرم ویر چکر دیا گیا۔

Face-off continues; China builds 5 km road crossing LAC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں