اسکول بس میں آتشزدگی - 16 بچے اور ایک ٹیچر ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

اسکول بس میں آتشزدگی - 16 بچے اور ایک ٹیچر ہلاک

پاکستانی صوبہ پنجاب کی ایک اسکولی بس میں اچانک آتشزدگی کے نتیجہ میں ایک ٹیچر کے علاوہ 16 بچے بھی جھلس گئے۔ بس بچوں اور ٹیچرکو اسکول لے جارہی تھی کہ گیس سلنڈر رسنے لگا۔ اسلام آباد سے 200کیلو میٹر کے فاصلہ پر گجرات سٹی کے مضافاتی علاقہ میں ہوئے اس حادثہ میں 7زخمی بھی ہوئے۔ حادثہ کے ساتھ ہی ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس اس کی تلاش میں مختلف مقامات پر دھاوئے کررہی ہے۔ پولیس عہدیداروں نے بتایاکہ گیس سنڈر اس حادثہ کے باوجود صحیح سلامت ہے جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا یہ کہ آگ دراصل گیس رسنے سے لگی۔ ٹیلی ویژن پر پیش فوٹیج میں بس کو خاکستر دکھایا گیا۔ زخمی بچوں میں 2کی حالت تشویشناک ہے جنہیں لاہور کے ایک ہاسپٹل میں شریک کردیاگیاہے جبکہ ماباقی زخمی بچے گجرات سٹی کے ہی ایک ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ بس ڈرائیور کو پتہ ہی نہیں چلا کہ سلنڈر سے گیس کا اخراج ہورہا ہے۔ اگر اس نے غفلت نہ برتی ہوتی تو بلاشبہ یہ دردناک حادثہ نہ ہوا ہوتا۔

Fire on school bus kills 16 children, 1 teacher in eastern Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں