بڈگام اردو یونیورسٹی تمام مذاہب کے طلبہ کے لیے معنون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-29

بڈگام اردو یونیورسٹی تمام مذاہب کے طلبہ کے لیے معنون

جموں و کشمیر کے چیف منسٹر عمر عبداﷲ نے آج کہاکہ ریاست میں آنے والی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سٹیلائٹ کیمپس سے اس ریاست میں سرکاری زبان اردو کو فروغ دینے کیلئے جاری حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی۔ مسٹر عمر عبداﷲ نے سرینگر سے 15کیلو میٹر دور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سٹلائیٹ کیمپس کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ "اس (سٹلائیٹ کیمپس) سے ریاست کی سرکاری زبان اردو کی ترقی و ترویج کیلئے جاری ریاستی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی"۔ مسٹر عمر عبداﷲ نے یہاں اردو یونیورسٹی کیمپس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیری طلبہ کو اردو میڈیم کے ذریعہ اعلیٰ تعلیم کسی مخصوص مذہب کیلئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ اردو یونیورسٹی سے یہ غلط تشریح اخذ نہیں کی جانی چاہئے کہ یہ یونیورسٹی کسی مخصوص مذہب کیلئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ زبانیں مخصوص مذاہب سے وابستہ نہیں رہتی اور طلبہ کو کسی جانبداری یا ذہنی امتیازات کے بغیر درس لینے کی ضرورت ہے۔ مسٹر عمر عبداﷲ نے اردو کی شیرینی اور علم و ادب سے مالا مال اس زبان کی خصوصیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ "اردو یونیورسٹی تمام مذاہب، رنگ و نسل، ذات پات اور علاقوں کے طلبہ کیلئے کھولی گئی ہے"۔ مسٹر عمر عبداﷲ نے کہاکہ بڈگام کی خوش بختی ہے کہ یہاں قومی اہمیت کے حامل ایک یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے نہ صرف بڈگام بلکہ ساری ریاست کو فائدہ ہوگا۔

MANUU's campus will help in nurturing Urdu language

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں