خالد مجاہد کے سرپرستوں نے 6 لاکھ کا سرکاری معاوضہ ٹھکرا دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-30

خالد مجاہد کے سرپرستوں نے 6 لاکھ کا سرکاری معاوضہ ٹھکرا دیا

خالد مجاہد کے ارکان خاندان نے اترپردیش حکومت کی جانب سے دئیے گئے 6لاکھ روپئے معاوضہ کو ٹھکرادیا۔ خالد مجاہد 18 مئی کو پولیس تحویل میں فوت ہوئے تھے۔ 26مئی کو ریاستی حکومت نے خالد مجاہد کے ارکان خاندان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں انصاف دلائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت نے 6لاکھ روپئے کی مالی اعانت کا بھی اعلان کیا تھا۔ آج یوپی کابینہ کے وزیر پارس ناتھ یادو خالد مجاہد کی رہائش گاہ مدھیاؤں میں واقع مستانہ بستی پہنچ کر ان کے ارکان خاندان کو چیک حوالے کیا لیکن جاہد کے چاچا ظہیر عالم فلاحی نے یہ چیک لینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ اس خاندان کا جو کچھ نقصان ہوا ہے وہ ناقابل تلافی ہے اور اس کا کوئی معاوضہ نہیں مل سکتا۔ فلاحی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت نے اس وقت ان کی مدد نہیں کی جب اس کی ضرورت تھی۔ ضلع نظم و نسق کے عہدیداروں نے ارکان خاندان کو سمجھانے کی لاکھ کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔ خالد مجالد بارہ بنکی میں 18مئی کو اس وقت فوت ہوئے تھے جب انہیں کیس کی سماعت کے بعد پولیس قافلہ کے ذریعہ لکھنؤ جیل منتقل کیا جارہا تھا۔ فیض آباد کی عدالت میں سماعت کے بعد انہیں لکھنؤ جیل لایا جارہا تھا۔ وہ دوران سفر بیمار پڑگئے اور جہاں انہیں دواخانہ منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔

Khalid's family rejects compensation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں