دبئی - دنیا کا ساتواں سب سے مقبول مقام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-30

دبئی - دنیا کا ساتواں سب سے مقبول مقام

خلیجی خطہ میں دبئی کو بین الاقوامی سطح پر اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔ ماسٹر کارڈس کے تیسرے سالانہ عالمی اہم مقامات اور شہروں کے انڈکس کے مطابق دبئی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول مقام والا ساتواں ملک کا موقف حاصل ہوا ہے۔ دبئی کا سفر کرنے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 2011ء دبئی بین الاقوامی سیاحتی مقامات میں اہم موقف حاصل کرچکا تھا۔ 2012ء میں اسے آٹھواں مقام حاصل ہوا اور اب 2013ء میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہانگ کانگ، برسلونا اور ملن اور روم کے بعد دبئی ساتواں سب سے بڑا سیاحتی ملک ہے یہاں کا سفر کرنے والے شہریوں کی تعداد دیگرٹاپ 10 ملکوں کے مساوی ہے۔ دبئی کا شمار ٹاپ 5 ملکوں میں ہوتا ہے جن میں لندن، کویت، پیرس، فرینکفرٹ اور دوحہ شامل ہیں۔ توقع ہے کہ 2013ء میں بھی اس ملک کو سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد سابق کے مقابل بڑھ جائے گی۔ لندن کا سفر کرنے والوں کی تعداد 2013ء میں 26.3 فیصد کا اضافہ ہو اس کے بعد پیرس کا مقام آتا ہے اور کویت، دوحہ، فرینکفرٹ کو علی الترتیب درجہ حاصل ہے۔ مشرق وسطی اور افریقہ کے ٹاپ 10 ملکوں میں ابوظہبی کو ساتواں مقام ملا ہے جہاں 1.7 ملین مسافروں نے دورہ کیا۔ اس کے بعد ریاض، بیروت کو بھی درجہ ملا ہے۔ برج خلیفہ کی تعمیر کے بعد دبئی کی مقبولیت میں مزیداضافہ ہوا ہے۔ بنکاک کو سب سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں کا مرکز ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

Dubai seventh most popular destination in the world

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں