ہند جاپان اتحاد - ایشیا میں امن کی کلید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-29

ہند جاپان اتحاد - ایشیا میں امن کی کلید

وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے جو 5روزہ دورہ پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں، آج وزیراعظم جاپان سے دفاعی اور جنگی تعاون جیسے موضوعات پر تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک خطہ میں امن و استحکام کیلئے اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان چوٹی کانفرنس سے قبل وزیراعظم نے آج کہاکہ ہندوستان اور جاپان بحرالکاہل اور بحر ہند کا حصہ ہیں اور ایشیاء میں امن و استحکام کیلئے ہندوستان اور جاپان ایک دوسرے کے فطری حلیف بن سکتے ہیں۔ ٹوکیو میں جاپان۔ انڈیا اسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہند۔ جاپان دفاعی تعاون پر زور دیا۔ ہند۔ بحرالکاہل خطہ کو لاحق خطرات پر خبر دار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جاپان، ہندوستان کا فطری حلیف ہے۔ دونوں ممالک کے سمندری حدود کی سکیورٹی کیلئے باہمی تعاون و اشتراک بے حد ضروری ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے ٹوکیو میں ہند۔ جاپان بزنس لیڈر فورم سے خطاب کیا، جہاں ان کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس بات کا اعتراف کیا کہ گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس کو فاذ کرنے میں بعض ریاستوں کو مسائل درپیش ہیں، تاہم امید ہے کہ 2014ء تک جی ایس ٹی پر عمل مکمل ہوجائے گی۔ وزیراعظم نے جاپان کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں، کیونکہ ان کی حکومت انفراسٹرکچر کی ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے سازگار ماحول بنارہی ہے۔ منموہن سنگھ نے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے اصلاحات سے متعلق مزید سخت فیصلے کا اشارہ دیا۔

Manmohan describes Japan as a "key regional and global partner for India"

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں