حلقہ خواتین جماعت اسلامی کرشنگری یونٹ کی جا نب سے اسلامی سمر کیمپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-29

حلقہ خواتین جماعت اسلامی کرشنگری یونٹ کی جا نب سے اسلامی سمر کیمپ

حلقہ خواتین جماعت اسلامی کرشنگری یو نٹ کی جا نب سے شہر کرشنگری کے تین مقامات میں اسلامی سمر کیمپ منعقد کیا گیا ۔ ایڈن گارڈن انگلش اسکول را ئے کو ٹہ روڈ، کتور مڈل اسکول ، میونسپا لٹی اردو گرلس مڈل اسکول قلعہ میں اسکول اور کا لج کے طالبات کے لئے ایمانیات، عقائد، پا کی صفائی، غسل کا طریقہ، حقوق اللہ، حقوق العباد، سیرت انبیاء کرام ، تاریخ صحابہ ء عظام،گھر کو سنوار نے اور جنت کا نمونہ بنانے میں بحیثیت ماں ، بیٹی ، بیوی، ساس اور بہو، عورتوں کا رول ا ور زندگی گذار نے کا طریقہ، کالج اور اسکول میں پیدا ہو نے والے مسائل اور اسکا حل ، مغربی طرز زندگی اور اسلام، نئی ایجادات اور اسکا استعمال جیسے متنوع عنوانات پر ماہر خواتین اساتذہ کے ذریعہ بہترین طریقہ کار پر طالبات کو سمجھایا گیا ۔ ڈاکٹر سجاتاانبژگن کو مدعو کر کے لڑکی کے بالغ ہو نے کے بعد پیدا ہو نے والی جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں کو تفصیل سے بتا تے ہو ئے، ان سے بچنے کے تدا بیر اور احتیاط برتنے کے طرز عمل کو تفصیل سے سمجھایا گیا ۔ وانم باڑی سے وحیدہ صاحبہ، سمینہ صاحبہ نے فیملی مینٹننس کے متعلق درس دیتے ہو ئے بتا یا کہ ایک عورت بیٹی ، بیوی ، بہو اور ماں کے روپ میں کس طرح گھر کے افراد کو اسلامی معاشرہ میں ڈھا ل سکتی ہے۔پرنسپال دلشاد بیگم نے مغربی کلچر کے نقصانات سے آگاہ کیا اور اپنی حفاظت آپ کس طرح کر نی ہے واضح کیا ۔ کالج اور اسکول میں پیش آ نے وا لے مسائل سے نمٹنے کا طریقہ بتا یا۔ نور جہاں صاحبہ نے حجاب کی اہمیت اور ضرورت پر روشنیء ڈالی ۔ٹیچر خالدہ صاحبہ نے ایما نیات اور تاریخ صحابہ کرام کے متعلق اپنے معلومات سے طالبات کو مستفید کیا ۔ حسن اخلاق پر ممتاز جہان صاحبہ نے لکچر دیا ۔ ٹیچر زبیدہ ، شاہدہ ، عائشہ ،پروین،رفعت نگین نے بھی مختلف موضوعات پر طالبات سے خطاب کیا ۔ الغرض قر آن وحدیث کی روشنی میں دنیا کی روز مرّہ کی زندگی کو اسلامی نہج پر کس طرح ڈھا لا جا ئے ، نیزبرائیوں سے بچ کر ، دنیا کے سامنے عملی مسلمان بن کرکس طرح زندگی گزارے، تربیتی کیمپ کا اہم مو ضوع تھا ۔ حلقہ خواتین کے ذمہ دا راں، عشرت نوین ، دلشاد، ممتاز جہان ، فاروق پروین ، مہتاج، دلشاد بیگم کے ساتھ محمد صالح نور جہاں نے اس پروگرام کو کا میابی کے ساتھ اختتام تک پہونچا یا ۔ تمام شرکاء طالبات کو اسناد اور انعا مات دئے گئے۔ امیر مقا می ارشاد احمد نے بتا یا کہ اسی طرح ہر ماہ لڑ کیوں اور عورتوں کے لئے علیحدہ علیحدہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جا ئیگا ۔ ایس۔ آئی ۔ او کی جانب سے بھی لڑ کوں کے لئے اسی طرح کے تربیتی کورس چلا ئے گئے ۔ اس کے بھی بہترین نتائج سامنے آ ئے ۔ واضح رہے کہ ملک کے تمام سنٹروں میں جہان جماعت کی یونٹیں قائم ہیں، وہاں اسی طرح کے اصلا حی پروگرام چلا ئے جا تے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں