شمال مغربی پاکستان میں عسکریت پسندوں کا حملہ - 7 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

شمال مغربی پاکستان میں عسکریت پسندوں کا حملہ - 7 ہلاک

شمال مغربی پاکستان کے شہر پشاور کے مضافاتی علاقہ میں متعدد عسکریت پسندوں نے گھات لگاکر پولیس گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 7پولیس ملازمین ہلاک اور دیگر 4بشمول ایک سینئر عہدیدار زخمی ہوگئے۔ اس بات کا اظہار سرکاری عہدیداروں نے آج کیا۔ کل رات علاقہ مٹانی میں پولیس قافلہ پر حملہ کیاگیا۔ 6پولیس ملازمین برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور پولیس ملازم کا آج ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ کوہاٹ ضلع پولیس کے سربراہ دلاور بنگش بھی زخمیوں میں شامل ہیں جو پشاورسے کوہاٹ جارہے تھے جبکہ انڈس ہائی وے پر ان کے قافلہ پر گھات لگاکر حملہ کیاگیا۔ عسکریت پسندوں نے قافلے پر کئی راکٹس داغے اور ایک گاڑی کو تباہ کردیا۔ زخمی ڈرائیو بنگش کو، کوہاٹ پہنچایا جبکہ دونوں کو ایک فوجی ہاسپٹل میں شریک کرلیا گیا۔ سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ حملہ کے بعد اضافی پولیس جمعیت علاقہ کو روانہ کردی گئی ہے۔ کچھ دیر تک ان کا عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ کسی بھی گروپ نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی نہیں۔

7 policemen killed in militants` attack in northwest Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں