Blind girl Shrishti Tiwari from Damoh town has topped the Madhya Pradesh higher secondary
مدھیہ پردیش ہائر سکنڈری امتحانات میں داموہ ٹاون کی رہنے والی بینائی سے جزوی محروم ایک لڑکی شریشتی تیواری نے تمام رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے بورڈ امتحانات میں اولین مقام حاصل کیا ہے۔ ریاستی بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے 2روز قبل ہی نتائج کا اعلان کیا تھا۔ شریشتی، جے بی پی گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول (دامودہ) کی طالبہ ہے۔ اس کی کامیابی نہ صرف تعلیمی اعتبار سے ایک کارنامہ ہے بلکہ اس کی اہمیت اس لئے بھی بڑھ گئی ہے کہ یہ لڑائی پیدائش ہی سے بینائی سے جزوی طورپر محروم ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں