خلیج بنگال میں طوفان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-12

خلیج بنگال میں طوفان

جنوب مشرقی خلیج بنگال کے اوپر گہرے دباؤ کا جو علاقہ بنا تھا وہ شمال مغرب کی جانب بڑھ کر ’مہاسین" نامی طوفان میں بدل گیا ہے۔ دفتر موسمیات کے ذرائع نے یہاں بتایاکہ مہاسین صبح 8:30 بجے پارا دیپ سے تقریباً 1520 کلو میٹر جنوب۔ جنوب مشرق اور جزیرہ کارنکوبار سے 350 کلو میٹر جنوب مشرق میں عرض البلد 0700 شمال اور طول البلد 9050 مشرق میں واقع تھا۔ اگلے 24گھنٹوں کے اندر یہ ایک زبردست طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔ اگلے 36 گھنٹوں میں وہ شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور پھر وہ شمال مغرب کی جانب گھوم کر بنگلہ دیش۔ میانمار ساحل کا رخ کرے گا۔ اتھاریٹی نے طوفان کی وارننگ دے دی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں