بنگلہ دیش - اپوزیشن اتحاد کی ملک گیر ہڑتال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-09

بنگلہ دیش - اپوزیشن اتحاد کی ملک گیر ہڑتال

بنگلہ دیش کی اپوزیشن بی این پی کی ملک گیر ہڑتال کا آج آغاز ہوگیا۔ بی این پی نے اسلامی تنظیم کی جانب کے ارکان کی عام ہلاکتوں کے خلاف یہ ملک گیر ہڑتال شروع کی ہے۔ اسلامی عناصر نے اہانت اسلام قانون کو سخت بنانے ڈھاکہ کے محاصرہ کی مہم شروع کی۔ اس مہم کے دوران پولیس نے انتہا پسند اسلامی عناصر کے خلاف کارروائی کی تھی۔ ہزاروں پولیس سپاہیوں اور انسداد بلوہ فورس نے ڈھاکہ میں سخت چوکسی اختیار کرلی۔ خانگی کاریں سڑکوں پر نہیں چلیں اور مدارس بند تھے۔ پولیس نے کہاکہ اپوزیشن کارکنوں نے کئی مقامات پر دستی بموں کے دھماکے کئے ۔ ایک بس کو توڑ پھوڑ کر نشانہ بنایا۔ کل عام ہڑتال کے آغاز سے قبل بنگلہ دیشی نیشنلسٹ پارٹی اور جماعت السامی کے ارکان چٹاکانگ میں ایک ٹرین کو نذر آتش کردیا اور ڈھاکہ میں گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ 18 جماعتی اتحاد نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔ اس کی تائلید جماعت اسلامی نے کی۔ ڈھاکہ کی ایک عدالت نے حفاظت اسلام تنظیم کے قائد جنید کو 19 دن تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔ حفاظت اسلام تنظیم نے اتوار کے دن سے سڑکوں پر زبردست ہنگامہ آرائی کررہی ہے۔ حفاظت اسلام تنظیم نے حکومت سے 13 نکاتی مطالبات کئے ہیں۔ ان میں یہ مطالبہ بھی شامل ہے کہ اہانت اسلام کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Bangladesh opposition enforces nationwide strike after earlier protest deaths

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں