بی بی سی ایڈیٹر - مسلم مخالف ریمارک کے لیے معذرت خواہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-26

بی بی سی ایڈیٹر - مسلم مخالف ریمارک کے لیے معذرت خواہ

برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن( بی بی سی) کے سیاسی ایڈیٹر نک رابنسن نے وائٹ ہال کے ایک ذریعہ کا راست حوالہ دینے کے لئے معذرت خواہی کرلی ہے۔ وائٹ ہال ذریعہ نے وولوچ قاتلوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا حلیہ مسلمانوں جیسا تھا۔ رابنسن نے کہاکہ وہ اس محاورہ کے استعمال کیلئے معذرت خواہ ہیں جس کی نہ صرف تشریح غلط ہوسکتی تھی بلکہ مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچنے کا اندیشہ بھی موجود تھا۔ رابنسن نے بی بی سی 6 بجے کی نشر کے دوران معذرت خواہی کی۔ سڑک پر 25 سالہ برطانوی فوجی لی رگبی کے قتل کو چند گھنٹے ہی گذرے تھے کہ اس کی اطلاع اسی انداز سے بی بی سی نے دی جس کے بعد کارپوریشن کو 50 سے زائد شکایتیں موصول ہوئیں جن میں "مسلمانوں جیسا حلیہ" پر سخت اعتراض کیاگیا۔ رابنسن نے جمعہ کو اپنے بلاگ پر بھی اس محاورہ کے استعمال پر سخت افسوس کا اظہار کیا۔ برطانوی فوجی پر لب سڑک حملہ وولوچ میں چہارشنبہ کو ہوا تھا۔

Dim-witted BBC editor apologizes for offending Muslims

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں