معذور ہندوستانی خاتون نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-24

معذور ہندوستانی خاتون نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کیا

وزیراعظم منموہن سنگھ نے ارونما سنہا کے بلند حوصلے کی ستائش کی جس نے اپنا ایک پیر معذور ہونے کے باوجود ماونٹ ایورسٹ پر چڑھائی کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ارونما سنہا کا یہ حوصلہ دوسروں کیلئے ایک مثال ثابت ہوگا۔ منموہن سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ ارونما سنہا کے اس کارنامہ کے بارے میں جان کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ وہ ماونٹ ایوریسٹ سر کرنے والی پہلی معذور ہندوستانی خاتون بن گئی ہیں۔ منموہن سنگھ نے کہاکہ اس بلند ترین چوٹی کو سر کرنا بھی انفرادی شخص کا غیر معمولی اور یادگار کانارمہ ہوتا ہے اور ارونما سنہا نے گھٹنے سے نیچے کا ایک پیر کٹا ہونے کے باوجود یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے دوسروں کیلئے مثال قائم کی۔ واضح رہے کہ ٹرین میں سفر کے دوران حملہ اور باہر ڈھکیل دینے کے واقعہ میں ارونما سنہا ایک پیر سے محروم ہوگئی تھی۔ وزیراعظم نے کہاکہ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف سماج بلکہ دیگر خواتین کیلئے بھی ایک مثال ہے، جس نے اپنی معذوری کو کمزور بننے نہیں دیا بلکہ بلند حوصلگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ زندگی میں اگر کچھ کردکھانے کی تمنا ہوتو معذورتی رکاوٹ نہیں بنی۔ وہ ارونما سنہا کے اس جذبہ کو سلام کرتے ہیں اور بہتر مستقبل کیلئے نیک توقعات وابستہ کرتے ہیں۔

Arunima Sinha Indian woman becomes first female amputee to climb Mount Everest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں