آندھرا پردیش ایس۔ایس۔سی نتائج - کامیابی کے فیصد میں معمولی اضافہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-18

آندھرا پردیش ایس۔ایس۔سی نتائج - کامیابی کے فیصد میں معمولی اضافہ

آندھراپردیش کے ایس ایس سی نتائج میں گذشتہ کی بہ نسبت معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال گذشتہ ایس ایس سی امتحانات میں کامیاب امیدواروں کا فیصد 87.84 تھا اس مرتبہ 0.24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سال کامیاب امیدواروں کا فیصد 88.08 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر ثانوی تعلیم مسٹر کے پارتھا سارتھی نے آج ایس ایس سی امتحانات 2013ء کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ ریگولر طلبہ نے 88.08 فیصد کامیابی حاصل کی ہے جبکہ خانگی طلبہ کی کامیابی کا فیصد 45.50ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خانگی طلبہ کی کامیابی کے فیصد میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال گذشتہ کامیابی کا فیصد 44.83 فیصد تھا اس طرح اس میں 0.67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزیر ثانوی تعلیم کے بموجب ایس ایس سی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کااظہار کیا اور ناکام امیدواروں کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایاکہ ایس ایس سی 2013ء میں 4326 اسکولس نے 100 فیصد کامیابی کا ریکارڈ بنایا ہے۔ ان امتحانات میں جلمہ 10لاکھ 49ہزار 902 امیدواروں نے شرکت کی۔ جس میں 9لاکھ 24ہزار 779 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ ان ریگولر طلبہ میں 5,39,335 لڑکیوں اور 5,10,567 لڑکوں نے شرکت کی۔ لڑکیوں کی لڑکوں پر سبقت کا فیصد بھی معمولی رہا۔ 87.30لڑکوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ لڑکیوں کی کامیابی کا فیصد1.6زیادہ ہے۔ ضلع واری اساس پر نتائج میں چیف منسٹر کا آبائی ضلع چتور نے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ کامیابی کا فیصد 94.92 درج کروایا ہے۔ جبکہ مشرقی گوداوری 94.40 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس طرح کڑپہ 93.80فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ضلع میدک میں کامیابی کا فیصد ب سے کم 67.96 رہا جبکہ حیدرآباد میں 78.13 کامیابی کے ساتھ حیدرآباد میدک سے بہتر رہا۔

A.P SSC-2013 results

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں