دہلی وقف بورڈ - ائمہ و موذنوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-18

دہلی وقف بورڈ - ائمہ و موذنوں کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

دہلی وقف بورڈ کے زیر اہتمام مساجد میں فریضہ امامت ادا کررہے اماموں کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کردیاگیا۔ وزیراعلیٰ شیلا ڈکشت نے آج ایک تقریب کے دوران ائمہ اور مؤذنوں کی تنخواہوں میں اضافہ ک یاس پروپوزل کو ہری جھنڈی دے دی ہے جسے دہلی وقف بورڈ نے تیار کیا تھا۔ نئے اعلان کے مطابق امام کی تنخواہ 6022 روپئے سے بڑھ کر 10ہزار روپئے اور موذنوں کی تنخواہ 5022 سے بڑھ کر 9000 روپئے ہوجائے گی۔ اسی کے ساتھ یہ بھی مانا جارہا ہے کہ دونوں کی تنخواہ برابر کردی جائے گی۔ واضح ہوکہ آج شیلاڈکشت آرکے پورم میں واقع مدرسہ تعلیم القرآن کے جلسہ دستار بندی میں شرکت کیلئے آئی تھیں، جہاں دہلی وقف بورڈ کے چےئرمین چودھری متین اور دیگر متعدد ممبران موجود تھے۔ اس جلسہ میں شیلا ڈکشت نے ائمہ کرام کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ میں چاہتی ہوں کہ ایک امام کی تنخواہ بہت بہتر ہو۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پہلی پیشرفت کے طورپر یہ اضافہ کیا جارہا ہے اور مستقبل میں مزید بہتر کیا جائے گا۔

Delhi Wakf Board - announced an increase in the salaries of imams

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں