مغربی بنگال پنچایت انتخابات - 2 - 6 اور 10 جولائی کو منعقد ہوں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-18

مغربی بنگال پنچایت انتخابات - 2 - 6 اور 10 جولائی کو منعقد ہوں گے

مغربی بنگال میں پنچایت کے انتخابات 3مرحلوں میں 2،6 اور 10 جولائی کو ہوں گے نیز ووٹوں کی گنتی 13جولائی کو ہوگی۔ ریاستی حکومت نے آج یہ نوٹیفائی کیا ہے۔ ریاستی سکریٹری میں نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پنچایت کے وزیر سبرتو مکھرجی نے کہاکہ جنوبی بنگال کے 9اضلاع میں پولنگ پہلے مرحلہ میں 2جولائی کو اور بالترتیب 6اور10جولائی کو دوسرے اور تیسرے مرحلہ میں 4،4اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں پولنگ شمالی و جنوبی دیناجپور، ہوڑہ، ہگلی، بانکوڑہ، پرولیا، بردوان اور شمالی و جنوبی مدنا پور اضلاع میں ہوگی۔ دوسرے مرحلہ میں پولنگ بیر بھوم ندیا، مرشد آباد اور مالدہ میں ہوگی۔ جلپائی گوڑی، کوچ بہار اور شمالی و جنوبی دیناجپور میں تیسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ لیکن رائٹرس بلڈنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 10جولائی کو رتھ یاترا کی وجہہ سے پولنگ کرانے سے متعلق یقینی حالات نہیں ہیں۔ نوٹیفکیشن کی کاپی ریاستی الیکشن کمیشن کے دفتر میں پہنچ چکی ہے۔ ادھر ریاستی الیکشن کمیشن میرا پانڈے کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں بھی پنچایت الیکشن کی تاریخ کو لے کر اختلاف کے بادل چھائے رہے ریاستی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنچایت الیکشن 3مرحلے یعنی 2،6 اور 10 جولائی کو ہوں گے۔ اس پر اپوزیشن سی پی ایم اور کانگریس نے 10جولائی کو رتھ یاترا اور رمضان ہے اس لئے 10جولائی کی جگہ 9 جولائی کو ووٹنگ کرائی جائے ساتھ ہی سی پی ایم نے 2جولائی کی تاریخ پر بھی اعتراض کیاکیوں کہ اس روز ہوڑہ صدر میں پارلیمانی سیٹ کا ضمنی انتخاب ہے۔ آل پارٹی میٹنگ میں ترنمول، سی پی آئی ایم ، فارورڈ بلاک اور بی جے پی کے 2'2 نمائندے شریک ہوئے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری اس نوٹیفکیشن کی اطلاع الیکشن کمیشن کو فراہم کردی گئی جس پر الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جن اضلاع کی نشاندہی حکومت کی طرف سے کی گئی ہے وہ دیکھنے کے بعداس میں ترمیم کیلئے ریاستی حکومت پھر سے مکتوب بھیج سکتی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن میرا پانڈے نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے دفتر سے الیکشن کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتہ جاری کیا جائے۔ ریاستی وزیر صنعت پارتھو چٹرجی اور سبرتو بخشی نے آل پارٹی میٹنگ کے بعد الیکشن کمیشن میراپانڈے کے ساتھ میٹنگ کی۔ ریاستی وزیر صنعت نے کہاکہ ریاست میں امن وامان ہے اس لئے الیکشن کرانے کیلئے مرکزی فورس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

West Bengal govt gives three dates for panchayat poll to State Election Commission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں