متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی جائیدادوں کی نمائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-15

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی جائیدادوں کی نمائش

ہندوستان گیر سطح سے 50 سے ذیادہ شعبہ تعمیرات کے نامور شخصیات جائیداد نمائش میں شرکت کرینگے جو خاص طور پر این آر آئیز کے لئے منعقد کی جارہی ہے۔ ہندوستانی گھروں کا میلہ 16 تا 18 مئی متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے گا۔ گاہک نمائش میں پیش کئے جانے والے کئی پراجکٹس میں سے فلیٹس ، اپارٹمنٹس، مکانات، پلاٹس اور بنگلے منتخب کرسکتے ہیں۔ جن کی قیمت 20 لاکھ روپئے سے 15 کروڑ روپئے تک ہوگی اور یہ 700 مربع فیٹ سے 10000 مربع فیٹ تک اراضی پر تعمیر کئے جائینگے۔ ہندوستان ہاوزنگ فینانس کمپنی ایچ ڈی ایف سی ملک گیر سطح پر 60000 سے ذیادہ فلیٹس کی نمائش کرے گی۔ این آر آئی برادری کے لئے ہندوستانی جائیدادوں کی منڈی میں سرمایہ کاری کا ایک موقع ہے۔ بیرون ملک جائیداد خریدنے والے عام طور پر دو کلیدی سوالات کے جواب چاہتے ہیں۔ ایک خریداری اور ڈیولپر کا سابقہ ریکارڈ'دبئی اور خلیجی تعاون کونسل کے علاقائی سربراہ جئے سچدیوا نے کہا کہ خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک میں مقیم این آر آئیز کے لئے جائیداد میں سرمایہ کاری کا یہ بہترین موقع ہے۔

Indian Property Show - Dubai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں