کرناٹک اسمبلی - سدھارمیا کابینہ میں 28 وزرا شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-19

کرناٹک اسمبلی - سدھارمیا کابینہ میں 28 وزرا شامل

"داغدار" اراکین کو حتی الامکان دور رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ سدا رامیا نے آج اپنی کابینہ کی توسیع کرکے 28 وزراء کو شامل کرلیا۔ لیکن سدا رامیا کی حلف برادری کے 5دن بعد ہوئی اس توسیع نے وزارت سے محروم کانگریس لیجسلیچروں میں عدم اطمینان پیدا کردیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ قانون کونسل کے کسی بھی رکن کو وزارت نہیں دی گئی ہے۔ شیواجی نگر حلقہ سے مسلسل کامیاب ہونے والے آر روشن بیگ، کے پی سی سی کے سابق کارگزار صدر ڈی کے شیوکمار، بلاری کے کانکنی کے صنعت کار انل لاڈ کو وزارت سے محروم رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کانگریس کے اندر چند بارسوخ عناصر نے داغدار اراکین کو وزارت سے دور رکھنے کیلئے دباؤ ڈالا ہے۔ 28 وزراء میں صرف 2ہی مسلم وزراء قمر الاسلام اور یوٹی قادر شامل ہیں۔ سنتوش لاڈ کی بجائے ان کے رشتہ دار بھائی انل لاڈ کو وزیر بنایا گیا ہے۔ راج بھون میں آج صبح 10:30 بجے گورنر ہنس راج بھردواج نے 20اراکین کو کابینہ درجہ اور 8کو وزرائے مملکت کی حیثیت سے وزیراعلیٰ سدا رامیا کے پی سی سی صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کی موجودگی میں حلف دلایا۔ پرمیشور نے نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے۔ کابینہ درجہ کے وزیروں میں سابق مرکزی وزیر وی سری نواس پرساد اور کنڑ فلموں کے معروف اور سینئر اداکار ایم ایچ امبریش شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کنڑ فلم اداکارہ اوما شری واحد خاتون وزیر ہیں۔ سدا رامیا کی ٹیم میں بنگلور سے منتخب ہونے والے 4اراکین اسمبلی کو وزیر بنایا گیا ہے۔

Karnataka: 28 ministers sworn into Siddaramaiah's Cabinet

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں