آئی پی ایل کرکٹ سٹہ بازی- چنئی میں پولیس کے چھاپے- 6 گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-05-19

آئی پی ایل کرکٹ سٹہ بازی- چنئی میں پولیس کے چھاپے- 6 گرفتار

آئی پی ایل کرکٹ سٹہ بازی : چنئی میں پولیس کے چھاپے 6 گرفتار، 14 لاکھ روپئے ضبط، 7 مفرور
امسال آئی پی ایل سیسن میں صرف چنئی میں پچاس کروڑ کی سٹہ بازی، گرفتار شدہ سٹہ باز کا انکشاف
آئی پی ایل کرکٹ میں سٹہ بازی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہندوستانی کھلاڑیوں کی گرفتاری کے بعد چنئی میں کرکٹ سٹہ بازی میں ملوث 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اور ان سے پولیس نے تقریبا 14لاکھ روپئے نقد اور سٹہ بازی کے لیے استعمال کئے جانے والے ٹیلی فون، موبائل فون، کمپیوٹر س ضبط کر لئے ہیں۔ مزید کرکٹ سٹہ بازی سے جڑے 7افراد اور ان کو دہلی سے آپریٹ کرنے والا ایک اور بکی کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔جو ان گرفتاریوں کے بعد مفرور ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جب تین ہندوستانی کھلاڑیوں کو کرکٹ سٹہ بازی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، اس وقت چنئی ڈی جی پی رامانوجم کو خفیہ اطلاع ملی کہ چنئی، کولکاتہ، ممبئی، دہلی اور دیگر شہروں میں ہورہے آئی پی ایل کرکٹ میچوں پر تمل ناڈو میں بھی سٹہ بازی ہورہی ہے۔ اطلاع پاتے ہی ڈی جی پی رامانوجم نے سی بی سی آئی ڈی کو اس سے متعلق تحقیقات کرنے اور کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ڈی جی پی رامانوجم کی ہدایت پر ڈی جی پی نریندراپال سنگھ، آئی جی منجولا، ایس پی راجیسوری، پیرومال کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ جب پولیس کو مزید شک ہوا کہ چنئی میں بھی کرکٹ سٹہ بازی ہورہی ہے تو پولیس نے 13رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر کئی مقامات پر چھاپے مارنا شروع کردئے۔ گذشتہ دن پولیس نے سیدا پیٹ، ٹرپلیکین، رایا پیٹ، کیلپاکم، ایناورم، انا نگر، اور راجا انا ملائے پورم میں اچانک چھاپے مارے۔ ان چھاپوں کے درمیان اور پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو چولائی میڈو علاقے کے ساکن ہریش بجاج پر شک ہوا، اور پولیس نے اپنی اگلی کارروائی سے پہلے ہریش بجاج کے فون کالس کو ٹیاپ کرنا شروع کیا، اور جب پولیس کو ہریش بجاج کے فون کالس کے ذریعے پتہ چلا کہ وہ کرکٹ سٹہ بازی میں ملوث ہے تو پولیس نے جال بچھا کر ہریش بجاج کو گرفتار کرلیا۔ اور ہریش بجاج کے بتانے پر پولیس نے اسی گروہ سے تعلق رکھنے والے مزید پانچ افراد کو گرفتا ر کر لیاہے۔ جن میں آر اے پورم کا ساکن ویتاچلم، پروسائیواکم کا ساکن، لکی عرف نربت، سوکار پیٹ کا ساکن پروین کمارعرف پپو، کیلپاکم کا ساکن دیپک بجاج شامل ہیں۔ پولیس نے ان چھے افراد کو کرکٹ سٹہ بازی کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے سیدائی پیٹ علاقے جونس روڈ میں واقع ایک عمارت پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ جہاں یہ بکیس، کرکٹ سٹہ بازی کے لیے اس عمارت کو آفس کے طور پر استعمال کر تے آر ہے تھے۔ اور اسی عمارت سے پولیس نے 14لاکھ روپئے نقد روپئے، 10لیاپ ٹاپ، 2 کمپیوٹر، اور دس سے زیادہ ٹیلی فون ضبط کیا ہے۔ اور بقیہ 7مفرور سٹہ بازوں کو پولیس نے تلاش شروع کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق کرکٹ سٹہ بازوں سے ضبط کی گئی رقم کنگس الیون پنچاب اور پونے واریئرس کے درمیان 21 اپریل کو ہوئے 29ویں آئی پی ایل میچ کے دوران سٹہ بازی میں لگائی گئی رقم تھی۔ اور پولیس کو گرفتار کئے گئے کرکٹ سٹہ بازوں سے پوچھ گچھ کے دوران پتہ چلا ہے کہ چنئی کے کرکٹ سٹہ باز ، دہلی کے ایک خاص شخص ہی سے رابطہ میں تھے۔ اور اسی کی ہدایت پر چنئی میں تقریبا 60مراکز میں کرکٹ سٹہ بازی ہورہی تھی۔ فی الحال تمل ناڈو پولیس دہلی کے اس خاص شخص کے تعلق سے مزید جانکاری حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اور چنئی سے مزید سات مفرور کرکٹ سٹہ باز ، جن میں ان سٹہ بازوں کا لیڈر پرسانتھ جو ایناورم کا ساکن ہے، پولیس ان تما م کو تلاش کر رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ چھے سٹہ بازوں سے پولیس سخت پوچھ تاچھ کے دوران ویتاچلم نامی کرکٹ سٹہ باز نے دہلی کے مخصوص شخص کا نام سنجے اہوجا بتا یا ہے۔اور ویتاچلم نے پولیس کو بتا یا ہے کہ دہلی کے کرکٹ سٹہ باز کو انہوں نے کھبی ذاتی طور پر ملاقات نہیں کیا ہے، صرف فون کے ذریعے اس سے بات چیت ہوئی ہے۔ ویتاچلم نے پولیس کو اس بات کا انکشاف کرکے چونکا دیا ہے کہ اس آئی پی ایل سیسن میں یہ گروہ تقریبا پچاس کروڑ کا کاروبار کرچکا ہے۔ پولیس نے سیدائی پیٹ کے عمارت سے برآمد کئے گئے کمپیوٹر اور لیٹ ٹاپ سے ویتا چلم کی بیان کی تصدیق کرلی ہے۔ اور چنئی کرکٹ سٹہ بازوں کا لیڈرپرسانتھ اور دہلی کا کرکٹ سٹہ باز سنجے اہوجا کو پکڑنے کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں دہلی اور راجستھان روانہ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کو تفتیش کے دوران اس بات کی جانکاری بھی حاصل ہوئی ہے کہ اس کرکٹ سٹہ بازی میں دو مشہور فلم اداکارہ بھی ملوث ہیں۔ ان کے بارے میں پولیس مزید پوچھ تاچھ اور تحقیقات کر رہی ہے۔ بہرحال دہلی کے ماسٹر مائنڈ سٹہ باز، اور چنئی کے گروپ لیڈر کی گرفتاری کے بعد کرکٹ سٹہ بازی کے تعلق سے مزید چونکا دینے والے انکشافات سامنے آنے کے قوی امکانات ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں